உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : گلمرگ میں گجربستی میں بچوں کو پڑھا رہی ہیں خالدہ ، ہر طرف ہورہی تعریف، جانئے کیوں

    جموں و کشمیر : گلمرگ میں گجربستی میں بچوں کو پڑھا رہی ہیں خالدہ ، ہر طرف ہورہی تعریف، جانئے کیوں

    جموں و کشمیر : گلمرگ میں گجربستی میں بچوں کو پڑھا رہی ہیں خالدہ ، ہر طرف ہورہی تعریف، جانئے کیوں

    Jammu and kashmir News : خالدہ نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بچوں کو کھلے آسمان میں تعلیم سے آراستہ کررہی ہیں اور جوں ہی بارش ہوتی ہے تو وہ اپنے اپنے لکڑی سے بنائے گئے عارضی مکانوں میں پناہ لے لیتے ہیں ۔ تاہم اب انہیں محکمہ تعلیم کی طرف سے ٹینٹ فراہم کرنے سے آسائش ہوگی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    گلمرگ : سیاحتی مقام گلمرگ کے سرحدی علاقہ بوٹا پتھری میں گجر بکروال قبیلے سے تعلق رکھنے والی اعلی تعلیم یافتہ خالدہ ان دنوں سیاحتی مقام گلمرگ کے بوٹا پتھری میں قیام پذیر گجر بستی کے بچوں کو تعلیم کے نور سےمنور کررہی ہیں ۔ خالدہ محکمہ تعلیم کی جانب سے سیزنل ٹیچر کی حیثیت سے چھ ماہ کے لئے یہاں اول سے آٹھویں جماعت تک پڑھا رہی ہیں ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے انہیں اس خدمت کے عوض معاوضہ دیا جارہا ہے ۔ کورونا وائرس کے بیچ بوٹا پتھری کے ناگن فسٹ میں یہ بچے کھلے آسمان کے تلے سماجی فیصلہ کے ساتھ اپنی تعلیم سے روشناس ہورہے ہیں ۔ تاہم کچھ دن پہلے محکمہ تعلیم نے انہیں ٹینٹ فراہم کئے ہیں جس سے انہیں کچھ راحت نصیب ہوئی ہے ۔

    خالدہ نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بچوں کو کھلے آسمان میں تعلیم سے آراستہ کررہی ہیں اور جوں ہی بارش ہوتی ہے تو وہ اپنے اپنے لکڑی سے بنائے گئے عارضی مکانوں میں پناہ لے لیتے ہیں ۔ تاہم اب انہیں محکمہ تعلیم کی طرف سے ٹینٹ فراہم کرنے سے آسائش ہوگی ۔ خالدہ نے نیوز18 اردو کو مزید بتایا کہ وہ اس بات پر فخر محسوس کررہی ہیں کہ وہ اس جنگلاتی علاقہ میں ان بچوں کو پڑھا رہی ہیں ، جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ خالدہ نے بتایا کہ وہ اس عمل کو عبادت سمجھتی ہیں ۔ انہیں لوگ بھر پور تعاون کرتے ہیں ۔

    بوٹا پتھری کے سرپنچ نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  اس تعلیمی عمل کے دوران انہیں کافی دقتیں پیش آرہی ہیں ۔ خالدہ رضاکارانہ طور پر ان بچوں کو تعلیم دینے پر اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔ خالدہ کہتی ہیں بچوں کا پڑھانا ایک مقدس پیشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں قیام پذیر گجر بکروال کے بچوں کو تعلیم دینا انتہائی اہم ہے ۔ انہیں بھی دوسرے بچوں کی مساوی حقوق ملنے چاہئیں ۔

    ایک سماجی کارکن ظہور احمد میر نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سن کر انتہائی خوشی ہوئی کہ ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے والی خالدہ اس گجر بستی میں بچوں کو پڑھا رہی ہیں ۔ بوٹا پتھری میں ان بچوں کی جانب نہ سرکار نہ ہی متعلقہ محکمہ سنجیدگی سے توجہ دے رہا رہے ۔ خالدہ جہاں رضاکارانہ طور پر اس نیک کام کو انجام دے رہی ہیں ، وہیں یہ عمل دوسروں کے لیے بھی ایک مثال ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: