J&K News: کولگام کی ناصرہ اختر کو ملا قومی ناری شکتی ایوارڈ، ملک کو دیا تھا یہ بڑا فارمولہ
J&K News: کولگام کی ناصرہ اختر کو ملا قومی ناری شکتی ایوارڈ، ملک کو دیا تھا یہ بڑا فارمولہ
Jammu and Kashmir : کشمیر کی ناصرہ اختر کو آج دہلی میں ناری شکتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ناصرہ کو یہ ایوارڈ ماحولیات کا تحفظ کے زمرے میں دیا گیا ہے۔ ناصرہ اختر کا تعلق جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع سے ہے۔ انھوں نے پالیتھن کو بائیو ڈی گریڈیبل بنانے کا فارمولہ پیش کرکے ایک بڑا مسئلہ حل کیا ہے۔
سری نگر : کشمیر کی ناصرہ اختر کو آج دہلی میں ناری شکتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ناصرہ کو یہ ایوارڈ ماحولیات کا تحفظ کے زمرے میں دیا گیا ہے۔ ناصرہ اختر کا تعلق جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع سے ہے۔ انھوں نے پالیتھن کو بائیو ڈی گریڈیبل بنانے کا فارمولہ پیش کرکے ایک بڑا مسئلہ حل کیا ہے۔ ناصرہ کو یہ ایوارڈ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے پیش کیا۔ اس عزت افزائی پر ناصرہ نے کہا کہ ان کی کئی سالوں کی محنت رنگ لائی اور آج وہ کافی خوش ہیں کہ ان کی محنت کو قومی سطح پر پذیرائی ملی۔
ناصرہ کی اس کامیابی پر کشمیر کے اینو ویٹر ( موجد) کافی خوش ہیں۔ منیجر اینو ویٹرس پرموشن گروپ سید ندیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی مسرت کا موقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ناصرہ کو سالوں کی محنت کا صلہ مل گیا بلکہ کشمیر میں کئی شعبوں میں عوام کی بہتری کے لئے کام کررہے اینو ویٹرس کو حوصلہ ملے گا۔
دہلی میں آج کل 29 خواتین کو قومی ناری شکتی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ سوشل ویلفیئر اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ وزارت کی طرف سے دئے جاتے ہیں تاکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں نمائندہ کردار نبھانے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا جائے۔ اس بار یہ ایوارڈ سال 2020 اور 2021 کے لئے دئیے گئے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ایوارڈ یافتہ خواتین سے بات چیت کی اور ان کی خدمات کی سراہنا کی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔