ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : تنویر احمد خان نے آئی ای ایس امتحان میں دوسری پوزیشن سے حاصل کی کامیابی ، علاقہ میں خوشی کی لہر 

26 سالہ تنویر احمد خان کا تعلق کشمیر کے ضلع کولگام کے پہاڑی علاقے کنڈ سے ہے ۔ سرکاری اسکولوں میں اپنی تعلیم حاصل کرنے والے تنویر خان نے انڈین اکنامک سروسز کے امتحان میں دوسری امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : تنویر احمد خان نے آئی ای ایس امتحان میں دوسری پوزیشن سے حاصل کی کامیابی ، علاقہ میں خوشی کی لہر 
جموں و کشمیر : تنویر احمد خان نے آئی ای ایس امتحان میں دوسری پوزیشن سے حاصل کی کامیابی ، علاقہ میں خوشی کی لہر 

کولگام:  جموں و کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں میں ہُنر اور قابلیت کی کمی نہیں ہے ۔ آئی ای ایس انڈین اکنامک سروسز امتحان میں ملکی سطح پر پوزیشن حاصل کرنا کوئی معمولی بات نہیں اور ایسا ایک بار پھر ممکن کرکے دکھایا ہے ایک نوجوان نے جس کا تعلق پہاڑی علاقے سے ہے ۔


26 سالہ تنویر احمد خان کا تعلق کشمیر کے ضلع کولگام کے پہاڑی علاقے کنڈ سے ہے ۔ سرکاری اسکولوں میں اپنی تعلیم حاصل کرنے والے تنویر خان نے انڈین اکنامک سروسز کے امتحان میں دوسری امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ محنت،  ہُنر اور قابلیت سے لبریز تنویر کے والدین اور رشتہ داروں نے اس کی پڑھائی میں اہم رول ادا کیا ، جبکہ انہوں نے اس کی حوصلہ افزائی میں کوئی کمی باقی نہیں رکھی ۔ تنویر کے اہل خانہ کے مطابق اس کو پہلے سے ہی ایسے امتحانات میں دلچسپی تھی۔ تنویر کے رشتہ دار غلام نبی راتھر کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی ذہین تھا اور اسکولی سطح پر کافی قابل بھی ۔ تنویر نے ہر ایک امتحان پاس کیا ۔


ادھر تنویر کے مطابق ایسے امتحانات میں بیٹھنے کے لیے اُس نے کافی محنت کی ۔  کئی گھنٹوں کی پڑھائی کے بعد اس کا پھل ملا ۔ کووڈ لاک ڈاون کی وجہ سے بھی انہیں فائدہ حاصل ہوا ۔ علاقے میں بہتر مواصلاتی اور انٹرنیٹ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تنویر احمد خان کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم حوصلہ کبھی کم نہیں ہوا اور وہ کامیابی کی طرف بڑھنے لگے ۔ تنویر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پڑھائی کے ذریعہ کوئی بھی امتحان پاس کر سکتے ہیں ۔ تاہم ہمت اور لگن کی ضرورت ہے۔


تنویر کی کامیابی سے سب خوش ہیں ۔ ریاستی انتظامیہ نے بھی حوصلہ افزائی کی جبکہ علاقے اور والدین و رشتہ داروں کا سر بھی فخر سے اونچا ہوا ۔ سیاست دانوں اور انتظامیہ کے افسران نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ تنویر کو نیک خواہشات پیش کیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 31, 2021 11:50 PM IST