உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir : کولگام میں انکاونٹر، سیکورٹی فورسیز نے تین ملی ٹینٹس کو مار گرایا

    Jammu and Kashmir : کولگام میں انکاونٹر، سیکورٹی فورسیز نے تین ملی ٹینٹس کو مار گرایا ۔ فائل فوٹو ۔

    Jammu and Kashmir : کولگام میں انکاونٹر، سیکورٹی فورسیز نے تین ملی ٹینٹس کو مار گرایا ۔ فائل فوٹو ۔

    J&K News : جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) میں جنوبی ضلع کولگام کے مرہامہ گاوں (Mirhama Encounter) میں ایک مختصر انکاونٹر کے دوران تین ملی ٹینٹس مارے گئے ہیں ۔ تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) میں جنوبی ضلع کولگام کے مرہامہ گاوں (Mirhama Encounter) میں ایک مختصر انکاونٹر کے دوران تین ملی ٹینٹس مارے گئے ہیں ۔ تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی شام کو سیکورٹی فورسز (Security Forces) نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جنوبی کشمیر کے مرہامہ کولگام علاقہ کا محاصرہ کیا تلاشی آپریشن شروع کردیا ۔

      ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جیسے ہی مشتبہ مقام کی جانب پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔ سیکورٹی فورسیز نے بھرپور جواب دیا اور اس انکاونٹر کے دوران تین ملی ٹینٹس مارے گئے ۔


      خیال رہے کہ دو روز قبل ہی جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے دہشت گرد کے ساتھی گرفتار کو گرفتار کیا گیا ۔ ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص اطلاع پر پلوامہ پولیس نے فوج کی 44 RR اور سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی مدد سے کالعدم تنظیم جیش محمد کے دو دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا ، جو دہشت گردوں کو پناہ دینے، رسد اور دیگر مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی نقل و حمل میں ملوث تھے ۔

      اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ گرفتار دہشت گرد ساتھی جیش محمد کمانڈروں کے ساتھ رابطے میں تھے اور اسلحہ / گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث تھے اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لیے دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے تھے ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: