உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کپواڑہ انکاؤنٹر: لشکر طیبہ کے  تین Terrorists ڈھیر، دراندازی کی کررہے تھے کوشش، بھاری مقدار میں  اسلحہ و گولہ بارود برآمد

    Youtube Video

    Kupwara Encounter: انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وجے کمار نے کہا، 'تمام 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ان تمام کا تعلق دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے تھا۔ فی الحال مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ان تمام کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے 3 دہشت گردوں Terrorists  killed کو مار گرایا ہے۔ یہ انکاؤنٹر گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تمام دہشت گرد دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ کشمیر کے آئی جی وجے کمار نے کہا ہے کہ فی الحال دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو خاص اطلاع ملی تھیں۔ اسی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، بعد ازاں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

      انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وجے کمار نے کہا، 'تمام 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ان تمام کا تعلق دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے تھا۔ فی الحال مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ان تمام کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: اب دہلی میں مندر کے پاس نہیں بیچا جا سکے گا Non Veg کھانا، NDMC اٹھانے جارہی ہے یہ بڑا قدم

      قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دن بھی جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی۔ یہاں ایک آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے 3 پاکستانی دہشت گردوں Pakistani Terrorist کو ڈھیر کر دیا تھا۔ ساتھ ہی اس آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان بھی شہید ہوا گیا تھا۔ بتایا جارہا تھا کہ دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یہ اطلاع جموں و کشمیر پولیس نے دی تھی۔

      مزید پڑھئے: Baramulla Encounter میں فوج نے 3 پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا، ایک جوان شہید

      معلومات کے مطابق اس وقت دہشت گرد وادی کشمیر میں اپنے منصوبوں کو انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلسل دراندازی کی کوششیں جاری ہیں، جسے ہندستانی افواج ناکام بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مارے گئے پاکستانی دہشت گرد بھی اسی طرح کی کوشش میں تھے۔ سرحد پار سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھیجے جا رہے ہیں، گزشتہ دنوں امرناتھ یاترا کو لے کر دہشت گردوں نے دھمکی بھی دی تھی۔ اسی لیے سیکورٹی فورسز مسلسل متحرک ہیں اور ایسی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: