کپواڑہ پولیس نئے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ایک بدنام زمانہ اسمگلر کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کر لیا جبکہ ایک نقب زن پر بھی پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے اسکو جیل بھیج دیا گیا۔ کپواڑہ پولس نے منشیات کے خلاف جنگ میں ابھی درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔جبکہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران نصف درجن کے قریب افراد کو اس کاروائی میں ملوث پا کر جیل بھیج دیا گیا۔ ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے نیوز ایٹین کو فون پر بتایا کہ منشیات مخالف مہم زور شعور سے جارہی رہے گی اور تمام پولس اسٹیشنوں میں تعینات افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اس کاروبار سے جڑے لوگوں کو کسی بھی حال میں معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ لوگ محصوم بچوں کو اس لت میں شامل کررہے ہیں جسے سماج میں جرائم بڑھتے ہیں ۔ اس لئے اس پر قابو کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں پولس کا ساتھ دہین۔تاکہ اس ضلع کو جرائم اور منشیات سے پاک کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق منشیات مخالف کو جاری رکھتے ہوئے کپواڑہ پولیس نے ارشاد احمد لون ساکنہ کاوواری کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کر لیا اور اسے پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کیا گیا ۔جبکہ اس دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک مطلوب شخص بشارت آھمد خان کو پولس نے کافی مشقت کرکے حراست میں لے لیا اور اسے پر بھی پپلک سپٹی اکیٹ عائد کیا ۔
اس طرح سے کپواڑہ پولس نے ایک ہفتہ کے دوران نصف درجن افرد کو مختلف جرائم میں ملوث ہوکر گرفتار کر لیا جبکہ تین بدنام زمانہ افرد جو جرائم میں ملوث تھے پر پپلک سپٹی اکیٹ عائد کیا اور انہیں جیل منتقل کیا گیا ۔ پولس کی اس کاروائی کی ستائش کرتے ہوئے عوام نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی کاروائی جارہی رہنی چاہیے تاکہ نوجوان نسل اس لعنت سے بچ سکیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔