உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: کپواڑہ پولس کی منشیات مخالف مہم میں تیزی ، چار منشیات فروشوں سمیت بدنام زمانہ چور پر پپلک سیفٹی عاید

    J&K News: کپواڑہ پولس کی منشیات مخالف مہم میں تیزی ، چار منشیات فروشوں سمیت بدنام زمانہ چور پر پپلک سیفٹی عاید

    J&K News: کپواڑہ پولس کی منشیات مخالف مہم میں تیزی ، چار منشیات فروشوں سمیت بدنام زمانہ چور پر پپلک سیفٹی عاید

    Jammu and Kasmir : جموں کشمیر کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے کپواڑہ پولس نے اپنی مہم میں تیزی لائی ہے اور کپواڑہ میں ابھی تک ایک درجن کے قریب افردا پر پبلک سیفٹی ایکٹ عاید کیا گیا ۔ جبکہ درجنوں افراد کو مختلف پولس اسٹیشن میں بند کیا گیا ہے۔

    • Share this:
    کپواڑہ : جموں کشمیر کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کو جاری رکھتے ہوئے کپواڑہ پولس نے اپنی مہم میں تیزی لائی ہے اور کپواڑہ میں ابھی تک ایک درجن کے قریب افردا پر پبلک سیفٹی ایکٹ عاید کیا گیا ۔ جبکہ درجنوں افراد کو مختلف پولس اسٹیشن میں بند کیا گیا ہے۔ پولس نے منشیات فروشوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور عوام سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ، تاکہ اس بدعت کو ختم کیا جاسکے۔ ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے نیوز 18 کو بتایا کہ پولیس کا مشن ہے کہ ضلع کو منشیات پاک بنایا جائے ۔ تاکہ آنے والے نوجوان اسے بدعت سے بچ سکیں اور اپنا زیادہ تر توجہ اپنے بہتر مستقبل بنانے پر مرکوز کریں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی عمر میں 10 سال کا فرق، اس ایج گیپ والی بالی ووڈ جوڑیوں کو ہوچکا ہے ایسا حال


    پولیس نے منشیات مخالف کارروائیوں میں ابھی تک چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیا ضبط کی ہے ۔ منشیات فروشوں کی شناخت عاشق حسین میر عرف عاشق کوڈائن ولد غلام قادر میر ساکن مقام شاہوالی ڈرگمولہ، ماجد رحمن خان ولد عبدالرحمن خان ساکن گنڈسناہئی ہامہ غلام نبی لون (نبا) ولد علی محمد لون ساکن سربل محلہ گجریال کرالپورہ اور عطا خان عرف راجہ ولد امان اللہ خان ساکن ہلمت پورہ چیک کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے ، جس کے تحت مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے : Assam: آندھی پانی کے ساتھ بجلی گرنے سے 14 کی موت، اگلے دو دن میں بھاری بارش کی پیشین گوئی


    ادھر پولس نے بدنام زمانہ  چوروں کے خلاف بھی کارروائی تیز کردی ہے ۔ کپواڑہ پولس نے بدنام چور دانش منظور زرگر عرف چھوٹا ڈان ولد منظور احمد زرگر ساکن ٹکر کپواڑہ کو  نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت اس کی چوری اور چوری کی بے لگام مجرمانہ کارروائیوں کے لیے متعلقہ حکام سے پی ایس اے حاصل کرنے کے بعد حراست میں لے لیا۔ وہ ضلع میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    پولیس کی اس کارروائی کی عوام نے ستائش کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس لعنت میں ملوث کسی بھی فرد کو بخشا نہیں جانا چاہئے ۔ تاکہ سماج کو اس لعنت سے پاک بنایا جاسکے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: