ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ملی ٹینٹوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کو سیکورٹی فورسیز نے بنایا ناکارہ

Jammu and Kashmir News : ملی ٹینٹوں کی جانب سے نصب کی گئی آئی ای ڈی میں تقریبا چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا ۔ اس دوران سیکورٹی فورسیز کی مشترکہ ٹیم نے اردگرد کے میوہ باغات میں تلاشی کارروائی بھی انجام دی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ملی ٹینٹوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کو سیکورٹی فورسیز نے بنایا ناکارہ
جموں و کشمیر : ملی ٹینٹوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کو سیکورٹی فورسیز نے بنایا ناکارہ

پلوامہ : جموں و کشمیر کے قصبہ پلوامہ میں آج سیکورٹی فورسیز نے ایک بڑے حادثے کو اُس وقت ٹال دیا ، جب اُنہوں نے ملی ٹینٹوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنادیا ۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ پلوامہ کے سرکیولر روڈ پر ٹہاب کراسنگ پر آج علی الصبح سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی کو ٹرس پیپر میں کوور کی ہوئی مشکوک چیز ملی ۔ اس کے بعد فوج کی 55 آر آر اور سی آر پی ایف کے علاوہ پلوامہ پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور پولیس کی خصوصی بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو طلب کیا گیا ۔ ٹیم نے کافی مشعقت کے بعد بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا ۔


ملی ٹینٹوں کی جانب سے نصب کی گئی آئی ای ڈی میں تقریبا چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا ۔ اس دوران سیکورٹی فورسیز کی مشترکہ ٹیم نے اردگرد کے میوہ باغات میں تلاشی کارروائی بھی انجام دی ۔ سرکیولر روڈ پر ٹہاب کراسنگ پر روزانہ سی آر پی ایف اور پولیس کی جانب مشترکہ ناکہ قائم کیا جاتا ہے ۔ جس کو نشانہ بنانے کے لیے ملی ٹینٹوں نے یہ بارودی سرنگ بچھائی تھی ۔ تاہم سیکورٹی فورسیز کی چوکسی کے سبب کسی بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا ہے ۔


قصبہ پلومہ میں سرکیولر روڈ پر ملی ٹینٹوں کی جانب سے متعدد مرتبہ سیکورٹی فورسیز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جاچکی ہے ۔ اس سے قبل بھی گُزشتہ ماہ میں ملی ٹینٹوں نے سرکیولر روڈ پر ڈانگر پورہ کراسنگ پر بارودی سرنگ دھماکہ کیا تھا ۔ تاہم اُس میں کوئی جانی نُقصان نہیں ہوا تھا ۔ جبکہ ایک دُکان کو نقصان پہنچا تھا ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 23, 2021 10:58 PM IST