ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر میں کووڈ کا سُکڑتا جال ، نئے سال میں 2 مرتبہ کشمیر میں صفر اموات

اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے مخصوص بستروں میں اب 92 فیصد خالی ہیں ۔ یہاں پر اب کُل 374 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گ

  • Share this:
جموں و کشمیر میں کووڈ کا سُکڑتا جال ، نئے سال میں 2 مرتبہ کشمیر میں صفر اموات
جموں و کشمیر میں کووڈ کا سُکڑتا جال ، نئے سال میں 2 مرتبہ کشمیر میں صفر اموات

جموں و کشمیر میں نیا سال کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں عوام کے لئے راحت کی خبر لے کر آیا ہے ۔ ویسے تو سال 2020 کے آخری مہینے میں کورونا وائرس کا اثر کافی کم ہوچکا تھا ، لیکن نئے سال میں جموں و کشمیر کووڈ 19 کے چنگل سے آزاد ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ 2021 کے پہلے چار ایام میں کُل 815 نئے معاملات اور8 اموات  درج کی گئیں ۔ ان میں سے 5 اموات آج واقع ہوئیں ۔ پہلے تین ایام میں تو صرف تین اموات درج کی گئیں ۔


اس دوران کشمیر وادی میں دو بار کوئی فرد کووڈ 19 کا شکار نہیں بنا ۔ آج یعنی 4 جنوری کو 133 نئے کووڈ معاملات درج کئے گئے ، جو گزشتہ چھ ماہ میں سب سے کم ہیں ۔ پچھلی دفعہ 28 جون کو 127 معاملات درج کئے گئے تھے ۔ مختلف اسپتالوں  میں قائم کووڈ مراکز میں سے اب آدھے خالی ہوگئے ہیں ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے 44 کووڈ مراکز میں سے اب 21 میں کوئی مریض نہیں ہے اور بقیہ مراکز میں سے 12 میں 5 یا 5 سے کم مریض زیر علاج ہیں ۔


اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 کے مریضوں  کے لئے مخصوص بستروں میں اب 92 فیصد خالی ہیں ۔ یہاں پر اب کُل 374 مریض اسپتالوں میں زیر علاج  ہیں۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں کمیونٹی میڈیسن کے سربراہ اور کووڈ انچارج ڈاکٹر محمد سلیم خان  کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام میں قوت مدافعت اس سطح پرپہنچ گئی ہے کہ اب کووڈ 19 پھیلانے والا وائرس زیادہ اثر نہیں کر پاتا۔ اکتوبر مہینے میں سیرو سروے کے دوران وادی کشمیر میں 38 فیصد لوگوں میں کووڈ 19 کے خلاف اینٹی باڈیز پائی گئی تھیں۔


جموں و کشمیر میں ستمبر 2019 میں کووڈ 19 پھیلانے والا وائرس سب سے زیادہ متحرک رہا ۔ اس دوران 37382 نئے معاملات درج کئے گئے اور 478 اموات ہوئیں۔ اکتوبر میں کووڈ کا اثر کم ہونا شروع ہوا ۔ اس دوران کُل 19162 نئے معاملات اور 284 اموات درج کی گئیں ۔ دسمبر آتے آتے کووڈ وائرس کمزور ہوتا گیا ۔ دسمبر مہینے میں کُل 10137 نئے معاملات درج کئے گئے اور اموات 175 ہوئیں ۔

چار جنوری 2021 تک جموں و کشمیر میں کُل کووڈ مثبت  معاملات 121786 تک پہنچ گئے ، جن میں سے 2684 اب ایکٹیو ہیں ۔ یعنی پچھلے چھ مہینے میں سب سے کم ۔ یہاں پر کُل 1891 اموات ہوئی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 04, 2021 10:34 PM IST