உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میڈیا پر قد فن محبوبہ دور کی پیداوار ، پریس کونسل آف انڈیا کو خط بے معنیٰ چیخ و پکار: بشارت بخاری

    میڈیا پر قد فن محبوبہ دور کی پیداوار ، پریس کونسل آف انڈیا کو خط بے معنیٰ چیخ و پکار: بشارت بخاری

    میڈیا پر قد فن محبوبہ دور کی پیداوار ، پریس کونسل آف انڈیا کو خط بے معنیٰ چیخ و پکار: بشارت بخاری

    Jammu and Kashmir : بخاری نے مشورہ دیا کہ بہتر ہوتا کہ یہ لیڈران اب ِخاموش ہی بیٹھتے ۔ اس میں کشمیری عوام کی بہتری ہوتی ۔ انہوں نے کہ پانچ اگست کے بعد سیاسی جماعتوں اور لیڈران میں کوئب تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ لہذا اب لوگوں کو ہی بدلنا پڑے گا ۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر بشارت بخاری نے  پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محبوبہ مفتی کی  پریس کونسل آف انڈیا کو جموں و کشمیر میں میڈیا پر تنگ طلبی سے متعلق خط ارسال کرنے کو بے معنی چیخ و پکار  قرار دیا ۔ بشارت بخاری  کا کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی نے اپنے دور حکومت میں پہلے ہی میڈیا پر قدغن لگائی تھی اب جب آج کی سرکار نے یہ فیصلہ دوہرایا تو محبوبہ مفتی کے چیخنے کا کیا فائدہ ہے ۔ بہتر یہ کہ ان کو خاموش رہنا چاہئے ۔

    بشارت بخاری نے کہا کہ انہیں اپنے دور میں کیا گیا کام  یاد نہیں رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو بھی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر کارروائی نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا میڈیا عوام کی آواز ہوتی ہے اور انہیں تنگ طلب کرنا اچھا پیغام نہیں ہے ۔ انہوں نے سابق وزیراعلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب یہ لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں تو لوگوں کو بھول جاتے ہیں اور جب اقتدار سے باہر ہوجاتے ہیں تو عوام کے ہمدرد بنا چاہتے ہیں ۔

    بخاری نے مشورہ دیا کہ بہتر ہوتا کہ یہ لیڈران اب ِخاموش ہی بیٹھتے ۔ اس میں کشمیری عوام کی بہتری ہوتی ۔ انہوں نے کہ پانچ اگست کے بعد سیاسی جماعتوں اور لیڈران میں کوئب تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ لہذا اب لوگوں کو ہی بدلنا پڑے گا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لیڈران کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ لیڈران بدلنا چاہتے ہیں ۔ لہذا اب لیڈران کی بجائے لوگوں کو اپنے اپ میں تبدیلی لانی ہوگی ۔ تاکہ آنے والے وقت میں لوگ صحیح فیصلے کرسکیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: