ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کورونا کے درمیان امرناتھ یاترا میں اٹھائے جائیں گے خصوصی اقدامات، جموں وکشمیر کے ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر نےکیا پہلگام کا دورہ

جموں کشمیر کے ایل جی، منوج سنہا کے مشیر آر آربھٹناگر نے پہلگام میں اپنے خصوصی دورے کے دوران کہا کہ اس سال کے امرناتھ یاترا کے دوران کورونا کی صورتحال کے دوران کووڈ پروٹوکول کا خاص خیال رکھا جائے گا اور اس حوالے سے خصوصی اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

  • Share this:
کورونا کے درمیان امرناتھ یاترا میں اٹھائے جائیں گے خصوصی اقدامات، جموں وکشمیر کے ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر  نےکیا پہلگام کا دورہ
کورونا کے درمیان امرناتھ یاترا میں اٹھائے جائیں گے خصوصی اقدامات، جموں وکشمیر کے ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر نےکیا پہلگام کا دورہ

جموں کشمیر: اس سال کے امرناتھ یاترا کے دوران کورونا کی صورتحال کے دوران کووڈ پروٹوکول کا خاص خیال رکھا جائے گا اور اس حوالے سے خصوصی اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ ان باتوں کا اظہار جموں کشمیر کے ایل جی، منوج سنہا کے مشیر آر آر بھٹناگر نے پہلگام میں اپنے خصوصی دورے کے دوران کیا۔ بھٹناگر نے کہا کہ یاترا کے دوران یاتریوں کی کورونا سے حفاظت کو ممکن بنانے کی غرض سے ہر طرح کا اقدام اٹھایا جاۓ گا۔

انہوں نے کہا کہ ماس ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کے عمل میں سخت لائی جائے گی اور ابھی تک جموں کشمیر میں ویکسینیشن کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے، جس کی رو سے ابھی تک 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین دیئے گیۓ ہیں۔ جبکہ روزانہ بنیادوں پر تقریباً 60 ہزار لوگوں کو ویکسین دیئے جا رہے ہیں۔ مشیر نے کہا کہ جموں کشمیر یوٹی میں داخل ہونے والے ہر یاتری کے لئے ٹیسٹنگ ضروری ہے اور انتظامیہ امرناتھ یاترا کے دوران ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کی اہل ہے۔

جموں وکشمیر کے ایل جی کے مشیر بھٹناگر نے کہا ہے کہ اس سال جموں کشمیر میں امرناتھ یاترا کے دوران کورونا کی صورتحال کے دوران کووڈ پروٹوکول کا خاص خیال رکھا جائے گا اور اس حوالے سے خصوصی اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شری امرناتھ یاترا کے دوران کووڈ پروٹوکول کو مدنظر رکھا جائے گا جبکہ سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لئے زمینی سطح پر ٹھوس اور مؤثر اقدام اٹھائے جائیں گے۔ بھٹناگر نے کہا کہ یاترا کو کورونا کی صورتحال میں محفوظ بنانے کی غرض سے محکمہ صحت کو خاص ہدایات دی گئی ہیں اور اس حوالے سے فیس ماسکس کی فراہمی، سینیٹیشن اور طبی نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اس موقع پر ایل جی کے مشیر نے نن ون پہلگام کے یاترا بیس کیمپ میں بھی کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں اے سی آر اننت ناگ سید یاسر کبروی، سی ای او پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی مشتاق احمد سمنانی و دیگر افسران بھی موجود رہے۔ مشیر نے افسران کے ساتھ کورونا کی دوسری لہر میں یاترا کے دوران کۓ جا رہے انتظامات و دیگر امورات پر تبادلہ خیال کیا اور افسران کو یاترا کے انعقاد کےلئے انتظامات کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت فراہم کی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 07, 2021 11:59 PM IST