ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ایل جی منوج سنہا کی تمام ڈی سی اور ایس پی کے ساتھ میٹنگ ، کورونا کی روک تھام کیلئے دی یہ بڑی ہدایت

Jammu and Kashmir News : میٹینگ کے دوران گورنر نے مقامی مانیٹرنگ ٹیموں کے قیام کے ساتھ ساتھ ضلع سطح پر افسران کے تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ۔ کووڈ کنٹرول اقدامات کی ضلع وار صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ویکسینیشن ڈرائیو کو تیز کریں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ایل جی منوج سنہا کی تمام ڈی سی اور ایس پی کے ساتھ میٹنگ ، کورونا کی روک تھام کیلئے دی یہ بڑی ہدایت
جموں و کشمیر : ایل جی منوج سنہا کی تمام ڈی سی اور ایس پی کے ساتھ میٹنگ ، کورونا کی روک تھام کیلئے دی یہ بڑی ہدایت

جموں : جموں وکشمیریوٹی میں کووڈ کنٹرول کی کوششوں کو مستحکم کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو ضلع سطح پر متعلقہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل سمیت میں ڈی سی ، ایس پی ، سی ایم او ، دیگر سینئر افسران پر مشتمل کووڈ مینجمنٹ ٹیموں کی تشکیل کی ہدایت دی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر میں کووڈ منظرنامے کا جائزہ لینے کے لئے ورچوئل موڈ کے ذریعہ جموں کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی ۔


میٹینگ کے دوران گورنر نے مقامی مانیٹرنگ ٹیموں کے قیام کے ساتھ ساتھ ضلع سطح پر افسران کے تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ۔  کووڈ کنٹرول اقدامات کی ضلع وار صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ویکسینیشن ڈرائیو کو تیز کریں ۔ اس کے علاوہ کووڈ کی جانچ  کو تیز کریں ۔  گورنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز کو ہدایت دی کہ وہ مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دئے جانے والے علاقوں میں پابندیوں کے سخت نفاذ کے لئے موثر ہم آہنگی کو برقرار رکھیں اور ہر ضلع میں کووڈ کنٹرول رومس کی مناسب کارروائی کو یقینی بنائیں ۔


کالا بازاری اور ضروری اشیا کی قیمتوں پر کڑی نگرانی رکھیں ۔ ضروری اشیا اور ادویات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں۔ آن لائن موڈ کے ذریعہ بھی ہر افسر کو عوامی سہولیات کی فراہمی اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ پابندیوں کے دوران عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنرز اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو یہ ہدایت دی ۔


لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سطح سے گاؤں تک پنچایت سطح پر ایک کووڈ منیجمنٹ کے موثر منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ آکسیجن جنریشن پلانٹس کی مناسب فعالیت پر زور دیتے ہوئے  لیفٹیننٹ گورنر نے ڈویژنل کمشنرز سے آکسیجن جنریشن پلانٹوں کی کارگردگی پر کڑی نگرانی کرنے کے علاوہ آکسیجن پلانٹوں کو چوبیس گھنٹوں بجلی کی فراہمی اور آکسیجن سپلائی کے متبادل بیک اپ کو بھی یقینی بنانے کے لئے کہا ۔

چیف سکریٹری نے اجلاس کے دوران بتایا کہ آکسیجن سپلائی کے مناسب اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لئے دو ڈویژنل سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں ۔ یوٹی کے تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی اور کھپت کا آڈٹ اور ہر اسپتال کی ضرورت کا جائزہ لینے کیلئے بھی کہا گیا ہے ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ تمام مریضوں (کووڈ اور نان کوڈ) کے لئے آن لائن موڈ کے ذریعہ ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔ تاکہ وہ ضروری طبی مشورے فراہم کریں ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ مذہبی رہنماؤں اور منتخب نمائندوں سے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے لوگوں میں بیداری پیدا کریں ۔ مرکزی وزیر صحت ، جموں و کشمیر صحت کے محکمہ کی کووڈ 19 کو روکنے کے لئے مشوروں اور ایس او پیز کے بارے میں آگاہی پیدا کریں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 05, 2021 12:11 AM IST