ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ایل جی منوج سنہا کا بڑا اعلان ، سبھی لوگوں کو مفت ملے گی کورونا ویکسین

Jammu and Kashmir News : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوٹی کے تمام لوگوں مُفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ ایل جی کے دفتر سے کئے گئے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس بڑے فیصلے کا اعلان کیا گیا ۔ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ ویکسین کا تمام خرچ برداشت کرے گی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ایل جی منوج سنہا کا بڑا اعلان ، سبھی لوگوں کو مفت ملے گی کورونا ویکسین
جموں و کشمیر : ایل جی منوج سنہا کا بڑا اعلان ، سبھی لوگوں کو مفت ملے گی کورونا ویکسین ۔ فائل فوٹو ۔

سری نگر : جموں و کشمیر میں کووڈ معاملات میں تیزی سے اضافہ کے نتیجہ میں 24 اپریل شام کے آٹھ بجے سے لیکر 26 اپریل صبح چھ بجےتک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر سے ایک ٹویٹ کے ذریعہ یہ اعلان کیا ۔ کرفیو کے دوران صرف ضروری اور ایمرجنسی خدمات بحال رہیں گی ۔ تمام مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ادھر ایل جی نے ایک بڑی راحت کی خبر دی ہے۔ انہوں نے یوٹی کے تمام لوگوں مُفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ ایل جی کے دفتر سے کئے گئے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس بڑے فیصلے کا اعلان کیا گیا ۔


اس ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ ویکسین کا تمام خرچ برداشت کرے گی ۔  آج سرینگر اور دیگر اضلاع میں مزید علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دے کر لوگوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ بمنہ کی ایچ آئی جی کالونی ، عثمانیہ قالونی اور قمرواری میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ میں نئے کووڈ مثبت معاملے پائے جانے کے بعد بینک کو فی الحال بند کردیا گیا ۔




اس طرح ریاست میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد 128 ہوگئی ہے ۔ جموں کشمیر میں آج 2030 نئے کووڈ معاملات درج کئے گئے اور 15 اموات واقع ہوئیں۔ ایکٹیو پازیٹیو کیس کی تعداد 18064 تک پہنچ گئی ہے۔ اپریل کے مہینے میں نئے کووڈ معاملوں کی تعداد پچھلے تمام ریکارڈ توڈ رہی ہے ۔

اپریل کے چوبیس دن میں جتنے نئے کووڈ معاملات سامنے آئے ، اتنے پچھلے چار مہینے میں ملاکر کُل معاملے بھی نہیں آئے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 24, 2021 07:51 PM IST