جموں کشمیر: ہر پنچایت کے لئے سالانہ ایک کروڑ روپیہ کیا جائے گا مخصوص: ایل جی منہوج سنہا کا بڑا بیان
جموں کشمیر میں پنچایتی راج کو مضبوط کرنے کے غرض سے مرکزی سرکار وعدہ بند ہے۔ جموں کشمیر کے دیہی اور شہری علاقوں کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے لئے یہاں پنچاتی الیکشن کرائے گئے ان باتوں کا اظہار لیفٹنٹ گورنر منہوج سنہا نےجموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 27, 2021 12:15 AM IST

جموں کشمیر: ہر پنچایت کے لئے سالانہ ایک کروڑ روپیہ کیا جائے گا مخصوص: ایل جی منہوج سنہا کا بڑا بیان
جموں: جموں کشمیر میں پنچایتی راج کو مضبوط کرنے کے غرض سے مرکزی سرکار وعدہ بند ہے۔ جموں کشمیر کے دیہی اور شہری علاقوں کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے لئے یہاں پنچاتی الیکشن کرائے گئے ان باتوں کا اظہار لیفٹنٹ گورنر منہوج سنہا نےجموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی الیکشن منقعد کئے گئے ہیں۔ تاکہ یہ ممبران اپنے اپنے علاقوں میں تعمیر اور ترقی کا نیا دور شروع کریں۔
بی ڈی سی، پنچوں، سرپنچوں اور کونسلروں کو بھی با اختیار بنایا گیا ہے۔ تاکہ ملک کی باقی ریاستوں کے طرح یہاں بھی پنچایتی راج نافذ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ہر پنچایت کو سالانہ ایک کروڈ روپئے دیا جائے گا تاکہ ان دہی علاقوں میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع کیا جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم جموں کشمیر کے تعمیر ترقی کے لئے کافی فکر مند ہیں۔

منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی الیکشن منقعد کئے گئے ہیں۔ تاکہ یہ ممبران اپنے اپنے علاقوں میں تعمیر اور ترقی کا نیا دور شروع کریں۔
انہوں نے کہا ہر ڈی ڈی سی کونسل کو سالانہ 10 کروڑ، بی ڈی سی کو 25 لاکھ روپیہ دیا جائے گا اور ہر پنچایت کو ایک کروڑ روپیہ دیا جائے گا ان پیسوں سے دور دیہات کے علاقوں میں بنیادی سہولیات جیسے بجلی، پانی، طبعی اور تعلیم کو موثر رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب منتخب نمائندوں کو بھی اس پیسے کا صحیح استمال کرنا ہے تاکہ زمینی سطع پرعوام کو فائدہ پہنچ سکے۔