உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئندہ سال 1947کی جنگ کے شہدا کی کہانیاں اسکول کے نصاب کا بنیں گی حصہ: منوج سنہا

    Youtube Video

    فوج کی طرف سے یوم الحاق کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے منوج سنہا نے خطاب کیا۔ ایل جی نے کہا کہ پاکستان نے ابھی تک کوئی سبق نہیں سیکھا ہے اور اب بھی کشمیر میں امن کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہیں اس موقع پر ایل جی نے اگلے سال سے اسکول کے نصاب میں اُنیس سو سینتالیس کی جنگ کے شہدا کی کہانیاں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    • Share this:
      فوج کی طرف سے یوم الحاق کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے منوج سنہا نے خطاب کیا۔ ایل جی نے کہا کہ پاکستان نے ابھی تک کوئی سبق نہیں سیکھا ہے اور اب بھی کشمیر میں امن کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چہیتر برس پہلے بڈگام ہوائی اڈے پر ہندوستانی فوج کے آپریشن کی دوبارہ منظر کشی کی گئی۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے سلسلے میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پاکستان کی طرف سے اسٹینڈ اسٹل ایگری مینٹ کی خلاف ورزی کے تاریخی واقعات اور پاکستانی فوج کے ہاتھوں ریپ ، قتل ، لوٹ مار اور آگ زنی جیسے تشدد کو بھی یہاں پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ یاد رہے کہ ستائیس اکتوبر انیس سو سینتالیس کو ہندوستانی فوج کی آمد کے بعد پاکستان کی بربریت پسند فوج کو وادی سے بے دخل کرنے کا عمل شروع ہوا تھا۔ وہیں اس موقع پر ایل جی نے اگلے سال سے اسکول کے نصاب میں اُنیس سو سینتالیس کی جنگ کے شہدا کی کہانیاں شامل کرنے کا  اعلان کیا ہے۔

      اس دوران سرینگر کے اولڈ ایئر فیلڈ پر تاریخی واقعات کی تمثیل پیش کی گئی۔ اُس وقت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجیوں اور لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور جنگ میں شامل رہے ہیروز کے افراد خانہ ، لواحقین اور رشتہ داروں کی عزت افزائی کی گئی۔

      جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا، ایئر مارشل امت دیو، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن ایئر کمانڈ، لیفٹننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے، اور پندرہ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے علاوہ دیگر کئی سول اور فوجی افسروں نے ان ایونٹس کا مشاہدہ کیا۔ اس میگا ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے ملک کے مختلف مقامات سے آئے سابق فوجیوں کے رشتہ داروں کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔ ستائیس اکتوبر اُنیس سو سینتالیس کو گراؤنڈ زیرو پر کارنامے انجام دینے والوں کی یاد میں قائم کیے گیے میموریل کو قوم کے نام وقف کردیا گیا ہے یہاں منوج سنہا نے سرینگر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سیویئر آف کشمیر یادرگارقوم کے نام وقف کردی۔

      سرینگر ہوائی اڈے پر ہندوستانی فضائیہ کی آمد اور پرم ویر چکریافتہ میجر سومناتھ شرما، ، مہا ویر چکرپانے والے بریگیڈیئر راجیندر سنگھ، اور مقبول شیروانی کے شاندار کرداروں کی یہاں یادگار بنائی گئی ہے۔

      وہیں ویسٹرن ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ایئر مارشل امت دیو Air Marshal Amit Dev ے کہا کہ ستائیس اکتوبر انیس سو سینتالیس میں فوج اور فضائیہ کے آپریشن کی وجہ سے کشمیر کے اس علاقے کی آزادی کو یقینی بنایا گیا تھا۔ یوم الحاق کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایئر مارشل امت دیو نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ ایک نہ ایک دن پاک مقبوضہ کشمیر بھی اس کشمیر کا حصہ بن جائے گا اور چند برسوں میں پورا کشمیر ہمارا ہوگا۔ امت دیو نے کہا کہ ٹکنالوجی اَپ ڈیٹ کرنے کے لئے فضائیہ کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے ڈرون کو معمولی خطرہ قرار دیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: