ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر میں کورونا:ٹیکہ کاری اورٹیسٹنگ میں تیزی لانےکےلیے کیے جائیں اقدامات، ایل جی منوج سنہا

ایل جی نے تمام پنچایتوں میں پانچ بستروں والے کووڈ کیر سینٹر قائم کرنے کے علاوہ کووڈ ٹیکہ کاری اور ٹیسٹنگ میں سرعت لانے کی فیصلے کافی اہم ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یو ٹی کے ایل جی کووڈ کی صورت حال اور اس سے نپٹنے کے کام پر باریک بینی سے نظر رکھ رہے ہیں

  • Share this:
جموں وکشمیر میں کورونا:ٹیکہ کاری اورٹیسٹنگ میں تیزی لانےکےلیے کیے جائیں اقدامات، ایل جی منوج سنہا
ایل جی منوج سنہا نے کووڈ ٹاسک فورس ،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ضلع کے پولیس سربرہان کے ساتھ میٹنگیں منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ۔

ایک جانب جہاں جموںو کشمیر یو ٹی میں کووڈ کے معاملات لگاتار سامنے آرہے ہیں وہیں کووڈ سے ہونےوالی اموات کی شرح عام لوگوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے لئے ایک چیلنج بن چکی ہے دوسری جانب انتظامیہ کووڈ کو قابو میں کرنے کے لِئے متعدد اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں ایل جی منوج سنہا نے کووڈ ٹاسک فورس ،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ضلع کے پولیس سربرہان کے ساتھ میٹنگیں منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ۔ ان میٹنگوں کے دوران ایل جی نے تمام پنچایتوں میں پانچ بستروں والے کووڈ کیر سینٹر قائم کرنے کے علاوہ کووڈ ٹیکہ کاری اور ٹیسٹنگ میں سرعت لانے کی فیصلے کافی اہم ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یو ٹی کے ایل جی کووڈ کی صورت حال اور اس سے نپٹنے کے کام پر باریک بینی سے نظر رکھ رہے ہیں پولیس اور سول انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگوں کے دوران ایل جی نے افسران پر زور دیا کہ وہ تن دہی اور لگن کے ساتھ موجودہ صورت حال میں اپنی ڈیوٹی نبھائیں تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے اور لوگوں کو چوبیس گھنٹے صحت خدمات بہم رکھی جائیں تاکہ اس وبائی صورت حال میں عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے ۔



میٹنگ کے دوران ایل جی نے تیزی سے ایک ایسا کارگر نظام بنانے کی ہدایت دی جس سے موجودہ حالات میں ابھرنے والی کسی بھی صورت حال سے فوری طور نپٹا جاسکے ۔میٹنگ کے دوران ایل جی نے ٹیکہ کاری اور ٹیسٹنگ کے عمل میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ کووڈ کیر سینٹروں میں موثر نظم و نسق کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایل جی انتظامیہ یو ٹی کے کچھ اضلاع میں ٹیکہ کاری کی شرح سے مطمئین نہیں ہے اسی لئے ایل جی انتظامیہ نے ایسے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ ٹیکہ کاری کے عمل میں تیزی لائیں اور ایسے مقامات جہاں پر کووڈ کے زیادہ مثبت معاملات سامنے آتے ہیں میں ٹیسٹنگ کے عمل کو بڑھایا جائے ۔


ایل جی کا کہنا تھا کہ ان کاموں کے لئے تحصیلداروں اور بی ڈی اوز کے لئےایک ٹارگٹ مقرر کیا جائے ۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ میڈیا بریفنگ منعقد کرکے لوگوں کو کووڈ کی صورت حال اور اس حوالے سے کیا جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے ۔ایل جی نے صوبائی کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں ک
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 22, 2021 11:57 PM IST