உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن بڑھانے پر دیا زور

    J&K News : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن بڑھانے پر دیازور

    J&K News : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن بڑھانے پر دیازور

    Coronavirus in Jammu and Kashmir : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر میں کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اور انفکشن کو مزید روکنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ دہلی سے ایک ورچول میٹنگ کے دوران انہوں نے اس وباء سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    • Share this:

    جموں و کشمیر : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر میں کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اور انفکشن کو مزید روکنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ دہلی سے ایک ورچول میٹنگ کے دوران انہوں نے اس وباء سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ میں جموں وکشمیر کے ضلع ترقیاتی کمشنرز نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنے اپنے ضلع سے متعلق آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر عام لوگوں کو کوویڈ وباء سے نمٹنے کے لیے لازمی احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ گھروں میں تنہائی کے دوران خود کی دیکھ بھال کے بارے میں عوام میں بیداری پھیلانے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا "ہمیں گھروں میں الگ تھلگ رہنے والے مریضوں تک پہنچنا چاہیے اور متعلقہ صحت کے حکام کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی روزمرہ کی ضروریات، ادویات وغیرہ کا پوری حساسیت کے ساتھ خیال رکھا جائے۔"


    انہوں نے عہدیداروں کو جاری ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ویکسینیشن وبائی مرض سے لڑنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔  ہماری توجہ فرنٹ لائن ورکرز اور بزرگ شہریوں کے لیے احتیاطی خوراک کو یقینی بناناہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے زور دے کرکہاکہ  عام لوگوں کی جانچ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کئے جائیں تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ کس علاقے میں یہ وبائی بیماری زیادہ پھیل رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان علاقوں میں جانچ کو بڑھانے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مقامی انتظامیہ سے تاکید کی کہ وہ ضرورت مند افراد کو طبی سہولیات میسر رکھنے کے لئے اقدامات کریں۔


    انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر خدمات انجام دینے والے افراد اور صحت عامہ کے افراد کووڈ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مقامی کنٹینمنٹ زونوں پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کووڈ-19 کے مریضوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے موبائل کلینک کے استعمال پر بھی زور دیا جوشہری اور دیہی علاقوں میں گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔قبل ازیں محکمہ صحت اور   طبی تعلیم کے سیکرٹری وویک بہردواج نے CoVID-19 کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے میٹنگ کو مطلع کیا کہ 15-18 سال کی عمر کے گروپ کے لیے ویکسینیشن مہم پورےجموں وکشمیر میں احسن طریقے سے چل رہی ہے اور چار اضلاع پہلے ہی 15 سے 17 سال کے گروپ کے لیے ویکسینیشن کی پہلی خوراک کا 100% مکمل کر چکے ہیں۔


    بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائن کارکنوں کو UT میں 2 کروڑ کووڈ ویکسینیشن کو عبور کرنے کے لیے مقررہ حد اور تاریخ پرکوویڈ ویکسین مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے تمام متعلقہ ایجنسیوں کی کوششوں اور کام کی سراہانا کی جو کووِڈ انفکشن  کے اضافے سے لڑنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔میٹنگ میں گورنر کے مشیر راجیو بھٹناگر،چیف سکریٹری ڈاکٹر آرون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اٹل ڈولو کے علاوہ سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران نے ورچول موڈ کے زریعے شرکت کی۔




    واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5720نئے مثبت کیس سامنے آئے جن میں سے 1890جموں ڈیوژن سے جبکہ 3830کشمیر ڈیوژن سے سامنے آئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں کوویڈ سے متاثرہ پانچ افراد کی موت واقع ہوئی۔جن میں جموں خطے سے چار اور کشمیر خطے سے ایک کی موت شامل ہے۔

    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: