ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ گپھا میں خصوصی پوجا میں کی شرکت

Jammu and Kashmir News : ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ سالانہ یاترا جموں و کشمیر کی ثقافتی ہم آہنگی کی روایت کی گواہی دیتی ہے ۔ لیکن کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے جاری صورتحال پر غور کرتے ہوئے شری امرناتھ جی یاترا کو سرکار نے منسوخ کر دیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ گپھا میں خصوصی پوجا میں کی شرکت
جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ گپھا میں خصوصی پوجا میں شرکت کی۔ یاترا کی منسوخی کے تناظر میں عقیدت مندوں کےلئے مقدس گپھا میں صبح شام کی آرتی اور پوجا کا برا?

جموں و کشمیر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز شری امرناتھ جی کی گپھا میں حاضری دی اور علامتی یاترا کے چلتے وہاں پر منعقدہ خصوصی پوجا میں شرکت کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر ، جو شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ، نے فوج ، سول انتظامیہ ، پولیس اور شرائن بورڈ کے سینئر افسران کے ہمراہ مقدس گپھا میں بابا برفانی کے درشن کئے اور پوجا  کی ۔ مقدس شیو لنگم کے درشن کے دوران امن و آشتی اور کووڈ وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی پراتھنا کی گئی ۔


اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ سالانہ یاترا جموں و کشمیر کی ثقافتی ہم آہنگی کی روایت کی گواہی دیتی ہے ۔ لیکن کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے جاری صورتحال پر غور کرتے ہوئے شری امرناتھ جی یاترا کو سرکار نے منسوخ کر دیا ۔ تاہم عقیدت مندوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے شراین بورڈ نے صبح و شام آرتی کا  مقدس غار سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کیا ہے ۔ اس کے علاوہ تمام روایتی مذہبی رسومات گزشتہ طرز عمل کے مطابق  غار کے  میں ادا کیے جائیں گے۔


جموں و کشمیر کی حکومت نے انفیکشن کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اور آرتی اور دیگر رسومات کے دوران کووڈ پروٹوکول عمل پر عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ہر انتظام کیا گیا ہے۔  لیفٹیننٹ گورنر نے مزید تلقین کی کہ  کووڈ رہنما خطوط پر عمل پیرا ہوکر وبائی مرض سے موثر طریقے سے نمٹنے کا عزم کریں ۔


عقیدت مندوں کے مذہبی جزبات کو مدنظر رکھتے ہوئے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے آرتی کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ شری امر ناتھ جی شرائن بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ اور خاص طور پر عقیدت مندوں کے لئے مختص کردہ ایپ پر بھی مقدس گھپا میں پوجا اور آرتی کو براہ راست نشر کیا جا رہا ہے ۔عقیدت مند آن لائن ہولی آئس لنگم کو شرائن بورڈ کے لنک www.shriamarnathjishrine.com/AartiLive.html کے ذریعہ آن لائن اور شرائن بورڈ کے موبائل پر مبنی ایپلی کیشن کے ذریعہ بھی یہی سلسلہ جاری کیا جاسکتا ہے ،جسے گوگل پلے اسٹور  http://play.google.com/store/apps/details؟id=com.ncog.shriamarnam لنک کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے ، جنرل افسر کمانڈنگ (جی او سی) 15 کور بھی تھے۔ ڈویژنل کمشنر پی کے پولے ، ڈی سی اننت ناگ  ڈاکٹر پیوش سنگلا کے علاوہ آرمی ، پولیس ، سی آر پی ایف اور شرائن بورڈ کے افسران بھی تھے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 28, 2021 11:27 PM IST