ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : جموں میں لاک ڈاؤن کو مل رہی ہے پوری حمایت ، مزید بڑھانے کی انتظامیہ سے اپیل

Jammu and Kashmir News : پولیس نے جگہ جگہ پر تار بندی کی ہوئی ہے ۔ مائک کے ذریعہ لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں باہر نہ نکلیں ۔ لاک ڈاؤن کو پوری طرح سے نافذ کیا گیا ہے ۔ عام لوگ اور کاروباری طبقہ سے وابستہ افراد کے ذریعہ اس لاک ڈاؤن میں پوری طرح سے تعاون دیا جارہا ہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : جموں میں لاک ڈاؤن کو مل رہی ہے پوری حمایت ، مزید بڑھانے کی انتظامیہ سے اپیل
جموں و کشمیر : جموں میں لاک ڈاؤن کو مل رہی ہے پوری حمایت ، مزید بڑھانے کی انتظامیہ سے اپیل

جموں : جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر لگاتار جاری ہے ۔ ہر آئے دن کورونا معاملوں میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے ۔ بالخصوص جموں ضلع میں لگاتار کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ راجوری ، ادھمپور، کٹھوعہ، سانبا اور چناب ویلی میں کورونا معاملات کی رفتار آہستہ آہستہ بڑھتی نظر آرہی ہے ، جو ایک تشویشناک بات ہے ۔ انتظامیہ کی طرف سے لگایا گیا لاک ڈاؤن ابھی بھی بدستور جاری ہے ۔ ضلع جموں میں لاک ڈاؤن کو 10 مئی تک بڑھایا گیا ہے ۔ لوگ اس لاک ڈاؤن کا پوری طرح تعاون کر رہے ہیں ۔ کافی کم تعداد میں لوگ گھر سے باہر نکل رہے ہیں ۔ سڑکوں پہ بھی پورے دن سناٹا چھایا رہتا ہے ۔


پولیس نے جگہ جگہ پر تار بندی کی ہوئی ہے ۔ مائک کے ذریعہ لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں باہر نہ نکلیں ۔ لاک ڈاؤن کو پوری طرح سے نافذ کیا گیا ہے ۔ عام لوگ اور کاروباری طبقہ سے وابستہ افراد کے ذریعہ اس لاک ڈاؤن میں پوری طرح سے تعاون دیا جارہا ہے۔


لگاتار کورونا معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ امواتیں بھی بڑھتی نظر آرہی ہیں ۔ اسی کے تحت جموں کے لوگوں اور تاجر طبقہ نے لاک ڈاؤن کو بڑھانے کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے لاک ڈاؤن ہی ایک واحد راستہ ہے کورونا کی چین کو توڑنے کا ۔ ویئر ہاوس کے صدر دیپک گپتا نے کہا ہم پہلے سے ہی مانگ کر رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کو نافذ کیا جائے ۔ کیونکہ حالات ایسے ہیں کہ ہم اپنے اپنے گھروں میں ہی محفوظ ہیں ۔ ہم انتظامیہ سے التجا کرتے ہیں کہ اس لاک ڈاؤن کو مزید بڑھایا جائے ۔


راکیش گپتا نے کہا کہ انہوں نے گورنر انتظامیہ کو خط لکھا ہے کہ جو کورونا کرفیو لگایا گیا ہے ، اس کو کچھ دنوں تک اور بڑھایا جائے ۔ یہ ایک واحد راستہ ہے لوگوں کو کورونا سے بچانے کا ، آگے ہمارے پاس وقت آئے گا ہم دوبارہ کاروبار کریں گے لیکن آج کے حالات میں لاک ڈاؤن لگانا نہایت ضروری ہو گیا ہے ۔

جموں ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر اندرجیت کھجوریا کا کہنا ہے کہ ہم کو پچھلے کئی سالوں سے نقصان ہوتا آرہا ہے ، لیکن ابھی یہ وقت نہیں ہے ہم اپنا فائدہ یا نقصان سوچیں ، ہمیں اس وقت لوگوں کی جان بچانے کا سوچنا ہے ۔ جس طرح سے کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ، لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانا نہایت ہی ضروری ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت لوگوں کو سمجھداری دکھانی چاہئے ۔ انتظامیہ نے جو لاک ڈاؤن لگایا ہے ، اس کا پورا تعاون کریں ۔

انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کی جتنے بھی چھوٹے کاروبار کرنے والا طبقہ ہے  ، ویجیٹیبل وینڈر، اسمال وینڈرس یا آٹو رکشہ والے ہیں ، ان کو سرکار کی طرف سے ماہانہ 5 ہزار روپے معاوضہ کے طور پر دیا جانا چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 08, 2021 01:25 PM IST