جموں۔کشمیر میں بڑا حادثہ ٹلا، پلوامہ میں پولیس نے 5سے 6 کلو کا IED برآمد کیا

 آئی ای ڈی کی اس بڑی کھیپ کی بازیابی راجوری کے کنڈی جنگلاتی علاقے میں ایک دہشت گردانہ حملے کے چند دن بعد کی گئی۔ راجوری دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجی شہید ہو گئے تھے۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرکے اس آئی ای ڈی کی برآمدگی کی اطلاع دی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    پلوامہ۔ جموں و کشمیر میں پولیس نے ایک شخص کے کہنے پر 5 سے 6 کلو گرام آئی ای ڈی برآمد کیا ہے، جس سے کسی بڑے حادثے کے امکان کو ختم کیا گیا ہے۔ کشمیر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ایک ساتھی پلوامہ کے اریگام کے رہائشی اشفاق احمد وانی کو پکڑا گیا۔ اس سلسلے میں پر تقریباً 5-6 کلوگرام آئی ای ڈی برآمد ہوئی۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ آئی ای ڈی کی اس بڑی کھیپ کی بازیابی راجوری کے کنڈی جنگلاتی علاقے میں ایک دہشت گردانہ حملے کے چند دن بعد کی گئی۔ راجوری دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجی شہید ہو گئے تھے۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کرکے اس آئی ای ڈی کی برآمدگی کی اطلاع دی ہے۔

    اہم بات یہ ہے کہ راجوری میں دہشت گردانہ حملے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو راجوری میں 25 انفنٹری ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ہندوستانی فوج کی تیاریوں اور لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے اور جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا بھی راج ناتھ سنگھ کے ساتھ تھے۔

    'تو میں پھانسی لگا لونگا'، پہلوانوں کے الزامات پر بولے WFI کے سربراہ برج بھوشن سنگھ

    دہلی میں لیپ ٹاپ سیل کی فیکٹری میں لگی آگ، 30 سال کی لڑکی زندہ جلی، باتھ روم سے ملی لاش

    شہید والد کی لاش دیکھ کر پھوٹ۔پھوٹ کر روئی 10سالہ بچی اور بولی، پلیز پاپا واپس آجاؤ

    وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے شہید فوجیوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور مشکل حالات میں کام کرتے ہوئے فوجیوں کی بہادری اور جوش و جذبے کی تعریف کی۔ سنگھ نے کہا کہ "مشکل اور دشوار گزار علاقوں میں فوج کی مسلسل چوکسی اور قربانی کی وجہ سے ملک خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔"

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ پلوامہ انتہائی حساس علاقہ ہے۔ 14 فروری 2019 کو، ایک خودکش حملہ آور نے آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو سی آر پی ایف کے قافلے کی بس سے ٹکرا دیا تھا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے قبول کی تھی۔ خودکش حملہ آور کی شناخت 22 سالہ عادل احمد ڈار کے نام سے ہوئی تھی۔ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور  ہندوستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ 26 فروری 2019 کو ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: