ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

محبوبہ مفتی کا بی جے پی پر نشانہ ، کہا : دم ہے تو میرے ساتھ سیاسی میدان میں لڑیں، اہل خانہ اور ساتھیوں کو ستانا بند کریں

پی ڈی پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پورے ملک میں مرکزی جانچ ایجنسیوں کا استعمال اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف کیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے خدشہ ظاہر کیا کہ بی جے پی حکومت انہیں کسی بھی وقت جھوٹے کیس میں پھنسا کر جیل میں ڈال سکتی ہے۔

  • Share this:
محبوبہ مفتی کا بی جے پی پر نشانہ ، کہا : دم ہے تو میرے ساتھ سیاسی میدان میں لڑیں، اہل خانہ اور ساتھیوں کو ستانا بند کریں
محبوبہ مفتی کا بی جے پی پر نشانہ ، کہا : دم ہے تو میرے ساتھ سیاسی میدان میں لڑیں

سرینگر : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی آج مرکزی حکومت پر جم کے برسیں ۔ سرینگر میں اپنی قیام گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کے کہا کہ بی جے پی حکومت سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کرنے کی بجائے ان کے اہل خانہ اور پارٹی کے لیڈروں کو این آئی اے اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ ہراساں کررہی ہے ۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس حکومت نے لندن میں مقیم ان کی بہن اور ان کے والد مفتی محمد سعید کی قبرگاہ کو بھی نہیں بخشا ۔حال ہی میں تین پارٹی لیڈروں کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں اور ان کی پارٹی کے لیڈروں کو دہشت گردوں کا ساتھ دینےجیسے الزامات میں الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔


محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کے مرحوم والد اور وہ اعلانیہ طور پر مارے گئے ملی ٹینٹوں کے اہل خانہ کی مالی معاونت کرتے رہے ہیں ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ دہشت گردوں یا دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں ۔ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ وہ ان نتائج پر خوش ہیں اور بی جے پی کو عوام کے فیصلے سے سبق لینا چاہئے ۔


مرکزی حکومت پر اپنی تنقید جاری رکھتے ہوئے پی ڈی پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پورے ملک میں مرکزی جانچ ایجنسیوں کا استعمال اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف کیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے خدشہ ظاہر کیا کہ بی جے پی حکومت انہیں کسی بھی وقت جھوٹے کیس میں پھنسا کر جیل میں ڈال سکتی ہے۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 24, 2020 11:51 PM IST