உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں گاڑی ضبطی کو لے کر محبوبہ مفتی کا مرکزی حکومت پر نشانہ ، کہی یہ بڑی بات

    کشمیر میں گاڑی ضبطی کو لے کر محبوبہ مفتی کا مرکزی حکومت پر نشانہ ، کہی یہ بڑی بات

    کشمیر میں گاڑی ضبطی کو لے کر محبوبہ مفتی کا مرکزی حکومت پر نشانہ ، کہی یہ بڑی بات

    Mehbooba Mufti Target Centre: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے سری نگر میں ناکوں پر موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے سے نوجوانوں کو روزگار سے محروم کیا جا رہا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے سری نگر میں ناکوں پر موٹر سائیکلوں کو ضبط کرنے سے نوجوانوں کو روزگار سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہند نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کے دعوؤں کے برعکس اقدام کر رہی ہے۔ انہوں ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔

      ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کا کشمیر میں موٹر سائیکلوں کے ضبط کرنے کا سلسلہ ایک اجتماعی سزا ہے اور یہ کشمیری نوجوانوں کو باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے وسائل سے محروم کرنے کا ایک اور طریقہ ہے۔ حکومت ہند کے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کے دعوؤں کے برعکس ان سے روز گار چھینا جا رہا ہے ۔

      بتا دیں کہ کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں اور وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی فورسز نے جگہ جگہ پر ناکے لگائے ہیں جن پر موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتے کے روز جموں و کشمیر کے تین روزہ دورہ پر سری نگر پہنچ رہے ہیں ۔ یہ پانچ اگست 2019 کے بعد ان کا پہلا دورہ یونین ٹریٹری ہے۔

      وزیر داخلہ کے اس دورے کے پیش نظر حکام نے وادی بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ حکام نے سری نگر میں بلیوارڈ روڈ کو بڈیاری چوک سے نشاط تک اور گپکار روڈ کو 23 سے 25 اکتوبر تک بند رکھا ہے۔

      رپورٹس کے مطابق اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا فوج، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔ وزیر داخلہ بی جے پی لیڈروں اور امکانی طور پر پنچایتی راج کے کارکنوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: