உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت کو وارننگ، ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاو ، نہیں تو مٹ جاوگے

    جموں و کشمیر : محبوبہ مفتی کی مرکزی کو وارننگ، ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاو نہیں تو مٹ جاوگے

    جموں و کشمیر : محبوبہ مفتی کی مرکزی کو وارننگ، ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاو نہیں تو مٹ جاوگے

    Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ملکی قیادت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سُدھر جاو ، ریاستی عوام کے صبر کا امتحان مت لو ورنہ آپ بھی مٹ جاو گے۔

    • Share this:
    کولگام:  جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ملکی قیادت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سُدھر جاو ، ریاستی عوام کے صبر کا امتحان مت لو ورنہ آپ بھی مٹ جاو گے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعہ ڈھونڈا جا سکتا ہے، ملکی قیادت کو چاہئے کہ وہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت دفعہ370 کی بحالی اور بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے حق میں ہے ۔ افغنستان میں پھنسے کشمیریوں کے بارے میں انہوں نے ہندوستان اور افغانستان سے ان کی بحفاظت واپسی پر زور دیا ۔

    محبوبہ مفتی نے کہا کہ طالبان پر دنیا کی نظریں مرکوز ہے ، دنیا دیکھ رہی ہے کہ کیا طالبان بندوق کے ذریعہ حکومت کرے گی یا پُرامن اور جمہوری طرز عمل قائم ہوگا ۔ محبوبہ مفتی آج کولگام میں پارٹی ورکروں سے خطاب کر رہی تھیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محبوب بیگ ، سرتاج مدنی، محمد امین ڈار بھی موجود تھے ، جنہوں نے ورکروں سے خطاب کیا ۔

    محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوش سے کام لے اور کشمیریوں کے صبر کا امتحان نہ لے ۔ محبوبہ مفتی نے بی جے پی لیڈر کویندر گپتا کی جانب سے روشنی ایکٹ کے تحت اراضی حاصل کرنے کے حوالے سے کہا کہ بی جے پی خود روشنی ایکٹ کے تحت اراضی منتقل کرنے کے گھپلہ میں ملوث ہے اور ان کے کئی لیڈران نے کئی کنال اراضی ہڑپ کر لی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے روشنی ایکٹ کو آگے بڑھنے نہیں دیا ۔

    محبوبہ مفتی نے کانگریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو سیکولر ایجنڈے پر چلایا اور یہی وجہ ہے کہ ریاست جموں و کشمیر ملک کا حصہ ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: