உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : راجوری میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر گرینیڈ حملہ ، تین دنوں میں دوسری واردات

    جموں و کشمیر : راجوری میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر گرینیڈ حملہ ، تین دنوں میں دوسری واردات

    جموں و کشمیر : راجوری میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر گرینیڈ حملہ ، تین دنوں میں دوسری واردات

    Grenade Attack in Rajouri: جمعرات دیر رات ملی ٹینٹوں نے راجوری میں بی جے پی کے منڈل پردھان جسویر سنگھ کے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے گرینیڈ سے حملہ کیا ۔ اس حملے میں پانچ افراد زخمی بتائے جارہے ہیں ۔

    • Share this:
      سری نگر : جموں و کشمیر میں فوج اور مقامی پولیس کے ذریعہ کی جارہی کارروائی سے ملی ٹینٹس بوکھلا گئے ہیں اور مسلسل مقامی لیڈروں کو اپنا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ جمعرات دیر رات ملی ٹینٹوں نے راجوری میں بی جے پی کے منڈل پردھان جسویر سنگھ کے گھر کو نشانہ بناتے ہوئے گرینیڈ سے حملہ کیا ۔ اس حملے میں پانچ افراد زخمی بتائے جارہے ہیں ۔

      واقعہ کی جانکاری ملتے ہی جائے واقع پر جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسیز کے اہلکار پہنچ گئے اور علاقہ کو چاروں طرف سے سیل کردیا گیا ہے ۔ ملی ٹینٹوں کی تلاش میں پولیس کے ذریعہ علاقہ میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔ وہیں حملہ میں زخمی افراد کو نزدیکی اسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے ۔ صرف تین دن میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر حملہ کی یہ دوسری واردات ہے ۔

      بتادیں کہ جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں کچھ دنوں پہلے بی جے پی لیڈر اور ان کی اہلیہ کا قتل کردیا گیا تھا ۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ہوئے حملے میں بی جے پی لیڈر اور ان کی اہلیہ کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا تھا ۔ واقعہ کے فورا بعد انہیں اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں دونوں کی موت ہوگئی ۔ اس واقعہ کو ملی ٹینٹوں نے شہر کے لال چوک پر انجام دیا تھا ۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے بی جے پی لیڈروں پر مسلسل حملے بڑھ رہے ہیں ۔

      دہشت گردوں نے کلگام بی جے پی کسان مورچہ کے صدر غلام رسول ڈار کو اپنا نشانہ بنایا ۔ پارٹی لیڈر پر حملہ کے بعد بی جے پی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا ۔ غلام رسول ڈار بی جے پی کے عہدیدار ہونے کے ساتھ ساتھ سرپنچ بھی تھے ۔ وہ کچھ دنوں پہلے ہی پنچایت انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: