جنوبی کشمیر میں کووڈ ڈیوٹی پر تعینات پولیس پارٹی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ ، ایک پولیس اہلکار زخمی
Jammu and Kashmir News ; زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ، جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم قرار دی ہے ۔ حملہ کے فورا بعد پولیس ، فوج اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقہ کا محاصرہ کیا اور مفرور حملہ آور ملیٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 01, 2021 10:29 PM IST
جنوبی کشمیر میں کووڈ ڈیوٹی پر تعینات پولیس پارٹی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ ، ایک پولیس اہلکار زخمی
جموں و کشمیر : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے لازی بل علاقہ میں کووڈ کی ڈیوٹی پر مامور جموں و کشمیر پولیس پارٹی پر ملی ٹینٹوں نے ہفتہ کی شام حملہ کر دیا ، جس کے نتیجہ میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک اہلکار غلام محمد گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر علاج و معالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ، جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم قرار دی ہے ۔ حملہ کے فورا بعد پولیس ، فوج اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقہ کا محاصرہ کیا اور مفرور حملہ آور ملیٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی یہ ٹکڑی سیکورٹی اعتبار سے حساس کے پی روڈ پر کووڈ لاک ڈاؤن اور کورونا کرفیو کے نفاذ پر مامور تھی اور جوں ہی پولیس کی اس پارٹی کو دوسری پولیس پارٹی کو ڈیوٹی کا چارج دینا تھا ، عین اسی دوران ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی اور ایک پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا ۔ موقع کی نزاکت کو دیکھ کر پولیس نے ملی ٹینٹوں پر جوابی فائرنگ کی اور اس دوران حملہ آور ملی ٹینٹوں نے راہ فرار اختیار کر لی ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے اور حملہ آور ملیٹینٹوں کا سراغ لگانے کیلئے کارڈن اور سرچ آپریشن کو وسیع کر دیا گیا ہے ۔
ادھر پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں حالات قابو میں ہیں جبکہ کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ پولیس ملیٹینسی مخالف آپریشنوں و دیگر جرائم کو قابو کرنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔










