ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : اننت ناگ میں پولیس پارٹی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ ، ایک پولیس اہلکار زخمی

Jammu and Kashmir News : ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین کے مطابق ملی ٹینٹوں نے ڈیوٹی پر تعینات جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں پر پستول سے فائرنگ کی اور اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : اننت ناگ میں پولیس پارٹی پر ملی ٹینٹوں کا حملہ ، ایک پولیس اہلکار زخمی
جموں و کشمیر : اننت ناگ میں پولیس ٹیم پر ملی ٹینٹوں کا حملہ ، ایک پولیس اہلکار زخمی

جموں و کشمیر : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے لازی بل علاقہ میں ملی ٹینٹوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس پارٹی پر نزدیک سے فائرنگ کی ۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ مفرور حملہ آور ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کھنہ بل - پہلگام روڈ پر جمعرات کی شب معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے پولیس اہلکاروں پر ملی ٹینٹوں نے گولیاں چلائیں ، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگے ۔


اس واقعہ کے دوران ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر ہے ، جس کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ۔ تاہم مذکورہ پولیس اہلکار کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔ ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین کے مطابق ملی ٹینٹوں نے ڈیوٹی پر تعینات جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں پر پستول سے فائرنگ کی اور اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔



پولیس کے مطابق حملہ آور ملی ٹینٹ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واقعہ کے فورا بعد پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا ہے اور مفرور حملہ آور ملی ٹینٹوں کی تلاش کےلئے ایک منصوبہ بند آپریشن شروع کیا ۔

واضح رہے کہ یہ حملہ اس وقت انجام دیا گیا جب مقامی لوگ پہلگام اور دیگر سیاحتی مقامات سے سیر و تفریح کے بعد لوٹ رہے تھے اور ٹریفک کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پولیس نے خصوصی ناکہ قائم کیا تھا ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے بھی ملی ٹینٹوں نے اسی جگہ پر پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا تھا۔ جبکہ اس جگہ کو بھی سیکورٹی کے اعتبار سے کافی حساس تصور کیا جاتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 01, 2021 10:33 PM IST