ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : دہشت گردوں نے بی جے پی کارکن کو گھر میں گھس کر ماری گولی ، حالت نازک

دہشت گردوں نے عید الحمید کے گھر میں گھس کر انہیں گولی ماری اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ عبد الحمید کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : دہشت گردوں نے بی جے پی کارکن کو گھر میں گھس کر ماری گولی ، حالت نازک
جموں و کشمیر : دہشت گردوں نے بی جے پی کارکن کو گھر میں گھس کر ماری گولی ، حالت نازک

جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے اوم پورہ علاقہ میں دہشت گردوں نے اتوار کی صبح بی جے پی کارکن عبد الحمید کو گولی مار دی ۔ خبر ہے کہ دہشت گردوں نے عید الحمید کے گھر میں گھس کر انہیں گولی ماری اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ عبد الحمید کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں پہنچے سیکورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور دہشت گردوں کی تلاش تیز کردی ہے ۔


اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح دہشت گردوں نے بی جے پی کارکن عبد الحمید کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔ دہشت گردوں نے عبد الحمید کو گولی ماری اور اس کے بعد علاقہ میں موجود ایک دیگر خاتون بی جے پی کارکن کے گھر میں گھس گئے ۔ حالانکہ خاتون کارکن گھر پر موجود نہیں تھی ، جس کے بعد دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے ۔



بتادیں کہ عبد الحمید بڈگام ضلع میں بی جے پی کی او بی سی یونٹ کے ضلع صدر تھے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورا پولیس اہلکاروں وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے بی جے پی کارکن کو اسپتال میں داخل کرایا ، جہاں ان کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔ پولیس نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقہ میں گھیرا بند کردی ہے اور تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے ۔

غور طلب ہے کہ دو دن پہلے ہی جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقہ میں دہشت گردوں نے بی جے پی کے ایک کارکن اور پنچایتی نمائندے سجاد  احمد کھانڑے کا گولی مار کر قتل کردیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 09, 2020 08:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading