ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : گاندربل میں لاپتہ کمسن بچے کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی ، جانچ شروع

متوفی لڑکے کی شناخت وہف احمد ولد مختار احمد کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید جانچ شروع کردی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 11, 2021 11:34 AM IST
  • Share this:
جموں و کشمیر : گاندربل میں لاپتہ کمسن بچے کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی ، جانچ شروع
جموں و کشمیر : گاندربل میں لاپتہ کمسن بچے کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی ، جانچ شروع

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ریزن گنڈا علاقے میں بدھ کی شام سے لاپتہ کمسن لڑکے کی لاش جمعرات کی صبح نالہ سندھ سے بر آمد کی گئی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے ریزن گنڈا علاقے میں بدھ کی شام کو لاپتہ ہونے والے ایک کمسن بچے کی لاش کو جمعرات کی صبح کلن گنڈ کے نزدیک نالہ سندھ سے بر آمد کیا گیا ۔


انہوں نے بتایا کہ لڑکا لاپتہ ہونے کی خبر پھیلتے ہی پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگوں نے اس کو ڈھونڈنے کے لئے آپریشن شروع کیا تھا۔ متوفی لڑکے کی شناخت وہف احمد ولد مختار احمد کے بطور ہوئی ہے۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید جانچ شروع کردی ہے ۔


بارہمولہ میں دراندازی کی کوشش کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک


دریں اثنا شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی طرف سے در اندازی کی کوشش کرنے کے دوران ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے ۔  سرکاری ذرائع کے مطابق اوڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں منگل اور بدھ کی شب ایل او سی پر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک گروپ کی حرکات کو دیکھا جو پاکستانی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جب دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو للکارا اور انہیں سرینڈر کرنے کیلئے کہا ، تو انہوں نے اس کی بجائے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی ، جس کا بھر پور جواب دیا گیا اور ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 11, 2021 11:33 AM IST