உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: ضلع کولگام میں گزشتہ ایک سال میں 10 غیر ملکی سمیت 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک

    ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے کہا کہ ان دونوں آپریشنز میں سیکورٹی فورسز کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

    ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے کہا کہ ان دونوں آپریشنز میں سیکورٹی فورسز کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

    Jammu and Kashmir: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کولگام کے بٹہ پورہ اور آو ہٹو علاقوں میں ہوئے دو انکاونٹروں میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Kulgam | Srinagar | Jammu and Kashmir
    • Share this:
    کولگام :  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کولگام کے بٹہ پورہ اور آو ہٹو علاقوں میں ہوئے دو انکاونٹروں میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ۔ کولگام پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے آج ایک مشترکہ پریس کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ۔ ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے کہا کہ ان دونوں آپریشنز میں سیکورٹی فورسز کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: دریائے توی کے کنارے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کیلئے حکومت اٹھانے جارہی ہے سخت قدم


    انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ضلع کولگام میں تقریبا 50 دہشت گرد مارے گئے جن میں 10 غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں جبکہ پاکستان کا کام یہاں ملی ٹینسی اور دہشت پھیلانا ہے ، مگر جموں و کشمیر پولیس مستعدی سے کام لے رہی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: گلمرگ میں ونٹر ٹورزم کے دوران سیاحوں کی بہتر سہولیات کے لئے تیاریاں شروع


    ایس ایس پی نے کہا کہ ان آپریشن میں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا جبکہ صاف و شفاف آپریشن عمل میں لائے گئے، جس میں فوج اور سی آر پی ایف نے اپنا تعاون دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیمیں چاہتی ہیں کہ امن میں خلل پڑے اور نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیل دیا جائے ۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس ، فوج اور سی آپی ایف سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیاں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے برسر پیکار ہیں۔

    اس موقع پر 34 آر آر کے سی او کرنل ایس کے رائے اور 18 بٹالین کے کمانڈنٹ بی اے کے چورسیا بھی موجود تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: