உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : مختار عباس نقوی کا بڈگام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

    جموں و کشمیر : مختار عباس نقوی کا بڈگام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

    جموں و کشمیر : مختار عباس نقوی کا بڈگام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

    مختار عباس نقوی نے اس دوران کہا کہ سرکار کی جانب سے یہاں کئی اسکیمیں جاری ہیں اور ان اسکیموں کو زمینی سطح پر عمل درآمد کرنے اور ان کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی سرکار پرعزم ہے ۔

    • Share this:
    بڈگام : مرکزی وزراء کا دورہ کشمیر لگاتار جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں آج اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے کئی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران مختار عباس نقوی نے سیاحتی مقام دودھ پتھری میں ٹی ٹوینٹی ہوٹل کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے گجربکروال ممبران کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سنے ۔ نیز انہوں نے دودھ پتھری میں پارکنگ کا بھی افتتاح کیا ۔

    اس دوران انہوں نے ٹی آر سی دودھ پتھری میں پنچایت راج انسٹیٹیوٹ کے ممبران سے بھی بات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ دودھ پتھری سے نکل کر مختار عباس نقوی نے نو بگ بڈگام میں ہائی ڈنسٹی سیب باغیچہ کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ زراعت کے کام کی سراہنا کی ۔ صدر مقام بڈگام میں مختار عباس نقوی نے شیب ہسبنڈری کی ویٹنری کی سنگ بنیاد رکھی ۔ اس کے علاوہ نقوی نے نیو کانفرنس ہال بڈگام میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جایزہ لیا ۔

    مختار عباس نقوی نے اس دوران کہا کہ سرکار کی جانب سے یہاں کئی اسکیمیں جاری ہیں اور ان اسکیموں کو زمینی سطح پر عمل درآمد کرنے اور ان کا جائزہ لینے کیلئے مرکزی سرکار پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو فائدہ پہنچانے اور یہاں کی تعمیر و ترقی کیلئے یہ دورے منعقد کیے جا رہے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: