جموں و کشمیر : کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فاروق عبد اللہ نے اٹھایا یہ بڑا قدم ، لوگوں سے بھی کی خاص اپیل
جموں و کشمیر : کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فاروق عبد اللہ نے اٹھایا یہ بڑا قدم
فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر کے عوام احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کرکے اس وبائی بیماری کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا اپنا رول بخوبی نبھائیں گے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کے روز کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اپنے ایم پی فنڈ میں سے پارلیمانی حلقہ انتخاب سری نگر، بڈگام اور گاندربل کے لئے ایک کروڑ روپے واگزار کیا ۔ مذکورہ رقوم میں سے 50 لاکھ روپے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چوٹ صورہ جبکہ 25 لاکھ ضلع گاندبل اور 25 لاکھ ضلع بڈگام کے لئے ہیں۔
فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ جموں و کشمیر کے عوام احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کرکے اس وبائی بیماری کو پھیلنے سے روکنے میں اپنا اپنا رول بخوبی نبھائیں گے۔ انہوں نے اس عالمگیر وبائی بیماری سے نجات کے لئے عوام سے دعاﺅں کی اپیل بھی کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے شمالی کشمیر اور جنوبی کشمیر کے اراکین پارلیمان کو بھی ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کارروائیوں کے لئے اپنے اپنے ایم پی فنڈ میں سے رقومات واگذار کریں۔
National Conference, J&K: Out of Rs. 1 crore, Rs 50 lakhs has been earmarked for SKIMS (Sher-i-Kashmir Institute of Medical Sciences) Srinagar and Rs 25 lakhs each for Budgam and Ganderbal districts. #COVID19https://t.co/NosUVM7s4p
ادھر پارٹی کے جنوبی کشمیر رکن پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی پارٹی صدر کی ہدایت پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جنوبی کشمیر کے اسپتالوں کے لئے ایک کروڑ روپے واگزار کیا ہے ، جسے اننت ناگ ، پلوامہ ، کولگام اور شوپیان میں برابر تقسیم کیا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔