J&K News: جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے بانی بھیم سنگھ کا 80 سال کی عمر میں انتقال، کچھ وقت سے تھے بیمار
J&K News: جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے بانی بھیم سنگھ کا 80 سال کی عمر میں انتقال، کچھ وقت سے تھے بیمار
Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے بانی اور سینئر لیڈر پروفیسر بھیم سنگھ کا منگل کی صبح 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ انہوں نے جموں کے بخشی نگر اسپتال میں آخری سانس لی ۔
سری نگر : جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے بانی اور سینئر لیڈر پروفیسر بھیم سنگھ کا منگل کی صبح 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ انہوں نے جموں کے بخشی نگر اسپتال میں آخری سانس لی ۔ بھیم سنگھ کچھ دنوں سے بیمار چل رہے تھے ۔ بھیم سنگھ کی پیدائش 17 اگست کو 1941 کو جموں و کشمیر کے بھگٹیرین ، رام نگر میں ہوئی تھی ۔ بھیم سنگھ کے والد ٹھاکر بیربل سنگھ تھے، جنہوں نے ایک فوجی کے طور پر دوسری عالمی جنگ میں حصہ لیا تھا ۔ آزادی کے بعد وہ ہندوستانی فوج کے ساتھ وابستہ ہوئے ۔
نیشنل پینتھرس پارٹی جموں و کشمیر کی ایک سیاسی پارٹی ہے ، جس کا قیام 23 مارچ 1982 کو پروفیسر بھیم سنگھ اور اس وقت کی کچھ نوجوان سیاسی شخصیات نے کیا تھا ۔ وہ 30 سال تک جے کے این پی پی کے صدر رہے ۔ سال 2012 میں انہوں نے اپنے بھیتجے ہرش دیو سنگھ کو پارٹی کی کمان سونپ دی ۔
Jammu and Kashmir National Panthers Party founder and senior leader Bhim Singh passes away in Jammu.
بھیم سنگھ نے پچھلے سال ایک مرتبہ پھر سے سرگرم سیاست میں واپسی کی تھی ، جب انہیں نیشنل پینتھرس پارٹی کا دوبارہ صدر منتخب کیا گیا تھا ۔ جموں و کشمیر کے اس وقت کے وزیر اعلی شیخ عبد اللہ کے خلاف بولنے کیلئے انہیں 1978 میں سری نگر سینٹرل جیل میں بند رہنا پڑا ، جہاں انہیں جان سے مارنے کیلئے مبینہ طور پر زہر دیدیا گیا تھا ۔
بھیم سنگھ سیاستداں ہونے کے علاوہ سماجی کارکن، وکیل اور رائٹر بھی تھے ۔ بھیم سنگھ 1977-87 تک چینانی گھورڈی ( اودھم پور) سیٹ سے جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ انہیں 1991-2016 تک لگاتار ہندوستان کے وزیر اعظم کے ذریعہ قومی اتحاد کونسل کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا ۔
سال 2002 میں ہوئے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں ان کی قیادت میں پینتھرس پارٹی نے اودھم پور ضلع کی سبھی سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی اور اتحادی سرکار کا حصہ بنی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔