اپنا ضلع منتخب کریں۔

    J&K News : پڑوسی ملک جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو نشے کی لت میں دھکیلنا چاہتا ہے : منوج سنہا

    Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے پڑوسی ملک پاکستان کی طرف سے شروع کی گئی دہشت گردی اور یہاں کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

    • Share this:
    Jammu and Kashmir News : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے پڑوسی ملک پاکستان کی طرف سے شروع کی گئی دہشت گردی اور یہاں کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جہاں ایک طرف دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے لیے اپنی کوششوں میں مصروف ہے وہی اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج جموں وکشمیر میں منشیات بھیجنے کے اپنے ناپاک منصوبے پر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ایجنسیاں جموں وکشمیر میں دراندازی کی پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہیں تو وہی یہ ایجنسیاں جموں و کشمیر میں منشیات اسمگل کرنے کی پاکستانی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔

    آج جموں میں ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے منوج سنہا نے کہاکہ انتظامیہ منشیات کے استعمال کے تشویشناک رجحان کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور مقامی نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنا اور انہیں سماج کے اصل دھارے میں لانا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ منوج سنہا آج جموں میں منشیات سے چھٹکارا پانے کی غرض سے قائم ڈرگ ڈی ایڈکشن مرکز کا سنگ بنیاد رکھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز نشے کے عادی افراد کو اس بدعت سے چھٹکارا پانے کے لیے کام کرے گا۔

    لیفٹیننٹ گورنر نے معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لیے کام کرنے والی سیکورٹی ایجنسیز، جموں وکشمیر پولیس نیز رضاکار تنظیموں کے کام کی سراہانا کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور رضاکار تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ منشیات کے استعمال کو روکنے کیلئے کلیدی رول ادا کریں ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ یہ ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر جموں سمارٹ سٹی کے تحت جموں وکشمیر پولیس کے ذریعے چار کروڑ ستائیس لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیاجائے گا۔

    ڈی جی پی نے کہا کہ ہر برس چھ ہزار سے زائد منشیات کے عادی افراد کاپولیس ڈی ایڈکشن مراکز میں علاج کیا جاتا ہے تاکہ وہ منشیات کی بدعت سے دور رہ کر اپنے افراد خانہ کے ساتھ معمول کی زندگی بسر کرسکیں۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: