ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بانڈی پورہ میں نئے ضلع اسپتال میں کل سے شروع ہوگا کام کاج ، علاقہ میں خوشی کی لہر

پرانے اسپتال سے جب سامان کی منتقلی کا سلسلہ شروع کیا گیا ، تو اس دوران سامان کی منتقلی کے لئے فوج سامنے آئی اور فوج نے اپنی گاڑیوں میں سامان بھر کر اسے اسپتال کی نئی عمارت تک پہنچایا ۔

  • Share this:
بانڈی پورہ میں نئے ضلع اسپتال میں کل سے شروع ہوگا کام کاج ، علاقہ میں خوشی کی لہر
بانڈی پورہ میں نئے ضلع اسپتال میں کل سے شروع ہوگا کام کاج ، علاقہ میں خوشی کی لہر

بانڈی پورہ میں تعمیر کیا گیا ضلع اسپتال کل سے کام کرنا شروع کردے گا ۔ واضح رہے یہ اسپتال پچھلے گیارہ سال سے تشنہ تکمیل تھا ۔ ادھر آج پرانے اسپتال سے جب سامان کی منتقلی کا سلسلہ شروع کیا گیا ، تو اس دوران سامان کی منتقلی کے لئے فوج سامنے آئی اور  فوج نے اپنی گاڑیوں میں سامان بھر کر اسے اسپتال کی نئی عمارت تک پہنچایا ۔ فوج کی جانب سے سامان کی منتقلی پر مدد فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے اظہار تشکر کیا ہے ۔


ادھر پرانے اسپتال سے سامان کی منتقلی کی خبر سُن کر پورے بانڈی پورہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اسپتال کا تعمیراتی کام آج سے گیارہ سال قبل شروع ہوا تھا اور متعدد بار اس اسپتال کو مکمل کرنے کے لئے ڈیڈ لائن مقرر تو کی گئی تھی ، مگر اس کے باوجود اسپتال کا  تعمیراتی کام  تاخیر کا شکار ہوگیا ۔ اب جب کہ یہ اسپتال لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے تو وہیں پرانے اسپتال سے سامان کی منتقلی کا شروع ہونا اس بات کا عکاس ہے کہ یہ اسپتال اب آہستہ آہستہ کام کرنا شروع کردے گا ۔


سامان کی منتقلی کے لئے فوج سامنے آئی اور فوج نے اپنی گاڑیوں میں سامان بھر کر اسے اسپتال کی نئی عمارت تک پہنچایا ۔
سامان کی منتقلی کے لئے فوج سامنے آئی اور فوج نے اپنی گاڑیوں میں سامان بھر کر اسے اسپتال کی نئی عمارت تک پہنچایا ۔


محکمہ صحت کے مطابق فی الحال چار شعبے نئے اسپتال میں منتقل کئے گئے ہیں اور آہستہ آہستہ اس اسپتال میں تمام شعبے کام کرنا شروع کردیں گے ۔ انتظامیہ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کے پاس ایسی گاڑیاں نہیں تھیں جو کہ اسپتال کے بھاری بھر کم سامان کو نئی عمارت میں منتقل کرسکتی ، جس کی وجہ فوج کی خدمات حاصل کرکے سامان کو نئی عمارت میں منتقل کیا گیا ۔ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے تعاون سے ہی وہ اسپتال کے چار شعبوں کا سامان نئی عمارت منتقل کرنے میں کامیاب ہوئے اور کل سے نیا ضلع اسپتال اپنا کام کاج شروع کردے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 20, 2020 08:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading