உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر کی نئی فلم پالیسی جاری ، بالی ووڈ کو وادی میں واپس کھینچنے کی تیاری ، پروگرام میں عامر خان بھی تھے موجود

    جموں و کشمیر کی نئی فلم پالیسی جاری ، بالی ووڈ کو وادی میں واپس کھینچنے کی تیاری ، پروگرام میں عامر خان بھی تھے موجود ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Jammu and Kashmir News : نئی فلم پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دنیا بھر کے فلم سازوں کو جموں و کشمیر کے دورے کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے فلمساز یہاں آکر جموں و کشمیر کی خوبصورتی کو قید کرسکتے ہیں۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات 5 اگست کو ریاست کی نئی فلم پالیسی 2021 جاری کی ۔ خیال رہے کہ دو سال قبل اسی دن جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹا دیا گیا تھا۔ اس خاص موقع پر بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ ان میں عامر خان ، راج کمار ہیرانی اور مہاویر جین جیسی معروف ہستیاں شامل تھیں ۔ ریاستی حکومت کے مطابق کشمیر کی اس نئی فلمی پالیسی کو جاری کرنے کا مقصد کشمیر میں دوبارہ فلموں کی شوٹنگ کو فروغ دینا ہے۔ اس نئی فلم پالیسی کے مطابق کشمیر کو ایک فرینڈلی شوٹنگ ڈسٹینیشن بنانے پر توجہ دینا ہے۔

      نئی فلم پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دنیا بھر کے فلم سازوں کو جموں و کشمیر کے دورے کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے فلمساز یہاں آکر جموں و کشمیر کی خوبصورتی کو قید کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ  کوئی بھی جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے دی جا رہی مالی مراعات اور عالمی معیار کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

      جمعرات کو ایس کے آئی سی سی سرینگر میں منعقدہ پروگرام میں لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے کہا کہ ریاست کی پالیسی ملک کی بہترین فلمی پالیسیوں میں شامل ہے ۔ اس سے جموں و کشمیر کو تفریحی صنعت کے لیے بہترین منزل کے طور پر تبدیل کرنے میں مدد ملے گی ۔ ساتھی فلم کی شوٹنگ کے سنہرے دور کی واپسی ہوگی ۔


      بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کشمیر کی اس نئی فلمی پالیسی سے بہت خوش ہیں ۔ سری نگر میں نئی ​​فلم پالیسی کی ریلیز کے موقع پر عامر خان نے کہا کہ ’’ میری فلم کی شوٹنگ جموں و کشمیر میں جاری ہے ۔ تمام ایجنسیاں ، انتظامیہ میری بہت مدد کر رہی ہیں ، میں اپنے پورے خاندان کے ساتھ یہاں آیا ہوں ، کرن اور اس کے والدین بھی ساتھ ہیں ، میں چاہتا ہوں کہ تھیٹر یہاں جلد کھلیں تاکہ لوگ فلمیں دیکھ سکیں۔ بتا دیں کہ ان دنوں عامر خان اپنی ٹیم کے ساتھ جموں و کشمیر میں آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کر رہے ہیں ۔

      خیال رہے کہ چند ماہ قبل فلم انڈسٹری کا ایک وفد جموں و کشمیر پہنچا تھا ۔ نتیش تیواری ، دنیش وجان ، امتیاز علی ، اشونی ایئر ، ایکتا کپور اور سنجے ترپاٹھی جیسے کئی فلمساز اس وفد میں شامل تھے ۔ کرن جوہر ویڈیو کال کے ذریعہ اس میٹنگ کا حصہ بنے تھے ۔

      اس وفد نے منوج سنہا سے کشمیر میں شوٹنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں شوٹنگ کے لیے مناسب سیکورٹی فراہم کی جائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: