உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : گلمرگ میں جم کر منایا گیا نئے سال جشن ، سیاحوں کی چہرے پر نظر آئی خوشی

    J&K News : گلمرگ میں جم کر منایا گیا نئے سال جشن ، سیاحوں کی چہرے پر نظر آئی خوشی

    J&K News : گلمرگ میں جم کر منایا گیا نئے سال جشن ، سیاحوں کی چہرے پر نظر آئی خوشی

    Jammu and Kashmir : نئے سال ( New Year 2022) کے استقبال پر محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحتی مقام گلمرگ (Gulmarg) میں جشن اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ منفی درجہ حرارت کے باوجود گلمرگ کلب (Gulmarg Club) کے سامنے نئے سال کے اس جشن میں ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی سیاحوں نے کافی تعداد میں شرکت کی ۔

    • Share this:
    گلمرگ : نئے سال ( New Year 2022) کے استقبال پر محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحتی مقام  گلمرگ (Gulmarg) میں جشن اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ منفی درجہ حرارت کے باوجود گلمرگ کلب (Gulmarg Club) کے سامنے نئے سال کے اس جشن میں ملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی سیاحوں نے کافی تعداد میں شرکت کی ۔ سال نو ( New Year 2022) کے استقبال کے لئے مختلف رنگا رنگ ثقافتی و تمدنی پروگرام پیش کئے گئے ، جس میں مختلف فنکاروں نے  سامعین کو اپنے منفرد فن سے محظوظ کیا ۔ گلمرگ میں سیاحوں اور مقامی سیلانیوں نے نئے سال کے استقبال پر خوب رقص کیا۔ محکمہ سیاحت نے چوبیس دسمبر سے ہی نئے سال تک ونٹر کارنو ل کا آغاز کیا تھا ، جس میں ہر روز کافی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی ۔

    ادھر گلمرگ کے سبھی ہوٹلوں کے سامنے بھی سیاحوں نے پٹاخے پھوڑ کر نئے سال کے استقبال کا جشن منایا۔ سیاحوں نے سال دوہزار اکیس کو الوداع کہنے اور نئے سال کی آمد کو شاندار لمحوں سے یادگار بنایا ۔ نئےارادے، نئے وعدے، نئی امیدیں  اور نئی خواہشات لئے سال نو کی نئی خوشیاں جب گلمرگ پہنچی تو سال دوہزار   بائیس کا شاندار خیر مقدم کیا گیا ۔ سیاحوں اور مقامی سیلانیوں نے گلمرگ میں منعقدہ تقریب اور نئے سال کے استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ ممبئی سے آئے ہوئے کچھ سیاحوں نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کافی خوشی ہوئی کہ وہ نئے سال کی آمد پر گلمرگ میں آئے اور یہاں پر انہوں نے نئے سال کے استقبال کی خوشی منائی۔

    نئے سال کی آمد پر سیاحوں سے ہوٹلوں کے کمرے بھرے پڑے تھے ۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت پاتے ہیں کہ نئے سال کے دن پر وہ گلمرگ میں موجود ہیں ۔ تجارتی حلقوں کو بھی اُمید ہے کہ نئے سال کی آمد سے سیاحت اور ان کی تجارت کو فروغ ملے گا ۔ محکمہ سیاحت کی بھی یہی کوشش رہتی ہے کہ کشمیر میں سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو۔ گلمرگ میں بھی محکمہ سیاحت اس سلسلے میں کافی کوشاں ہیں ۔

    گلمرگ ٹورزم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید الرحمان نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد صرف سیاحت کو فروغ دینا اور یہاں کی ریڑھ کی ہڈی مانے جانے والی سیاحت کو مستحکم اور مضبوط بنانا ہے ۔ ساتھ ہی دنیا بھر کے سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ کشمیر کی جانب راغب کرنا ہے۔ سیاحوں نے نئے سال کی آمد پر پیغام دیا کہ کشمیر محفوظ مقام ہے اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی  بھی خوب تعریفیں کیں ۔

    سیاحوں اور یہاں کے مقامی لوگوں کے چہرے پر نئے سال کے آنے کی مسکان تھی ۔ ہر ایک نے ملک کے تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کی ۔ ساتھ ہی ہر ایک دعا گو ہے کہ نیا سال ہر جگہ خاص کر کشمیر کیلئے امن و سلامتی  لے کر آئے ۔ دنیا کے لئے خیر و برکت اور امن و سلامتی کا سال ثابت ہو ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: