உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : ملک کے 5 اعلیٰ ایسپریشن اضلاع کی فہرست ضلع بارہمولہ ایک مرتبہ پھر شامل

    J&K News : ملک کے 5 اعلیٰ ایسپریشن اضلاع کی فہرست ضلع بارہمولہ ایک مرتبہ پھر شامل

    J&K News : ملک کے 5 اعلیٰ ایسپریشن اضلاع کی فہرست ضلع بارہمولہ ایک مرتبہ پھر شامل

    Jammu and Kashmir : ملک کے 5 اعلیٰ ایسپریشن اضلاع میں ضلع بارہمولہ (Baramulla) ایک بار پھر شامل ہوگیا ہے ۔ حالیہ ڈیلٹا رینکنگ لسٹ میں نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمنگ انڈیا (NITI Aayog) کی طرف سے ماہ نومبر کے جاری کردہ فہرست میں ضلع بارہمولہ آگیا ہے ۔

    • Share this:
    بارہمولہ : ملک کے 5 اعلیٰ ایسپریشن اضلاع میں ضلع بارہمولہ (Baramulla) ایک بار پھر شامل ہوگیا ہے ۔ حالیہ ڈیلٹا رینکنگ لسٹ میں نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمنگ انڈیا (NITI Aayog) کی طرف سے ماہ نومبر کے جاری کردہ فہرست میں ضلع بارہمولہ آگیا ہے ۔ ضلع بارہمولہ نے مسلسل مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر یہ تاریخی مقام حاصل کیا ہے ، جو ضلع کی مجموعی بہتری اور انتظامی کارکردگی کے باعث حاصل ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار نے درجہ بندی اور اس تاریخی مقام ملنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران کی ٹیم کی لگن ، عزم اور حوصلے کی وجہ سے ضلع نے ایک بار پھر یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع کو یہ کامیابی افسران کی کاوشوں سے حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے لوث اور محنتی افسران کی کوششوں سے ضلع کو اعلیٰ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ڈی سی نے افسران کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ ضلع بارہمولہ کی مجموعی ترقی کے لئے کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے مزید جوش، لگن اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔

    واضح رہے کہ جنوری 2018 میں وزیر اعظم کے ذریعہ یہ پروگرام شروع کیا گیا تھا ۔ ایکسپریشن ڈسٹرکٹس پروگرام کا مقصد ملک بھر کے انتہائی کم ترقی یافتہ اضلاع کو تیزی اور مؤثر طریقے سے تبدیل کرنا ہے۔ ملک بھر میں ماہانہ بنیادوں پر اضلاع کی درجہ بندی کرکے ترقی کی پیمائش کی جاتی ہے۔ درجہ بندی 5 وسیع سماجی و اقتصادی موضوعات جن میں صحت اور غذائیت ، تعلیم ، زراعت اور آبی وسائل، مالیاتی شمولیت ، تعمیر ترقی اور انفراسٹرکچر اور دیگر کارکردگی میں ہونے والی اضافی پیش رفت پر مبنی ہے۔

    ایسپریشن اضلاع کی ڈیلٹا رینکنگ اور تمام اضلاع کی کارکردگی چیمپئنز آف چینج ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوتا ہے۔ حکومت اپنے شہریوں کی معیار زندگی کو بلند کرنے اور سب کیلئے جامع ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہوتی ہے ۔ یہ پروگرام لوگوں کی بڑھتی ہوئی معیشت میں مکمل طور پر حصہ لینے کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ساتھ ہی اضلاع کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔

    نیتی آیوگ ضلع کی سطح پر تیز رفتار پیش رفت کیلئے متعلقہ وزارتوں اور مختلف ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ اضلاع کو بہترین طرز عمل تیار کرنے کی بھی ترغیب دی جاتی ہے ۔ پروگرام کا ایک اور فوکس ہر ضلع کے اندر بلاک کی سطح پر ہونے والی پیشرفت میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ اضلاع کے اس پروگرام کا بنیادی مقصد پائیدار ترقی کیلئے ضلع کو مستحکم بنانا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: