உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر چیف سکریٹری کی سربراہی میں کووڈ ٹاسک فورس کی میٹنگ

    J&K News : کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر چیف سکریٹری کی سربراہی میں کووڈ ٹاسک فورس کی میٹنگ

    J&K News : کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر چیف سکریٹری کی سربراہی میں کووڈ ٹاسک فورس کی میٹنگ

    کووڈ کیسز (Covid-19 Cases) میں اضافے کے پیش نظر چیف سکریٹری کی سربراہی میں کووڈ ٹاسک فورس کی میٹنگ ہوئی ، جس میں صحت عامہ کے کام کاج اور جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) میں انفیکشن کی مؤثر روک تھام کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : کووڈ کیسز (Covid-19 Cases) میں اضافے کے پیش نظر چیف سکریٹری کی سربراہی میں کووڈ ٹاسک فورس کی میٹنگ ہوئی ، جس میں صحت عامہ کے کام کاج  اور جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) میں انفیکشن کی مؤثر روک تھام کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر نے بالترتیب پہلی اور دوسری خوراک کے ساتھ 107 فیصد اور 101 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے لیے 1.94 کروڑ ویکسین لگائی ہیں۔  پندرہ سے سترہ سال کی عمر کے زمرے میں ویکسینیشن مہم کو مزید تیز کیاگیا اور 32 فیصد لوگوں کو یہ ٹیکہ لگایاگیا۔ چیف سکریٹری نے محکمہ صحت اور طبی تعلیم سے کہا کہ وہ زیادہ متاثرہ آبادیوں میں بوسٹر ڈوز کے انتظام کو ترجیح دیں، اس کے علاوہ 15-17 سال کی عمر کے گروپوں میں ویکسینیشن کو تیز کیا جائے اور کووڈ مخصوص ادویات کے سٹاک کو دستیاب رکھا جائے۔ محکمہ کو ہدایت  دی گئی کہ وہ سی اے بی، کووڈ ایس او پیز اور پروٹوکول پر سختی سے نفاذ کو یقینی بنائے تاکہ اموات کی روک تھام ہو سکے۔

    ڈاکٹر مہتا نے اس بات پر زور دیا کہ اومیکرون ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے لیے ابتدائی مرحلے سے ہی روک تھام کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، میٹنگ میں یہ کہاگیا کہ اومیکران کو دوسری لہر سے کم خطرناک سمجھا جا رہا ہے۔ چیف سکریٹری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور انفیکشن سے ہوشیار اور چوکس رہیں کیونکہ اس میں ٹرانسمیشن کی شرح بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہر شہری کی سماجی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو اس خطرناک وائرس سے بچنے کی آگاہی دیں۔

    ڈاکٹر مہتا نے لوگوں سے مزید اپیل کی کہ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور تمام متاثر اور علامات والے افراد اپنے آپ کو مناسب طریقے سے الگ تھلگ کریں اور ضرورت پڑنے پر طبی امداد حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہوم آئسولیشن کی عدم دستیابی کی صورت میں قائم کردہ اداروں کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ چیف سکریٹری نے ہنگامی کنٹرول رومز اور کووڈ واڈوں کو فوری طور پر فعال بنانے اور وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پنچایت کی سطح پر آئسولیشن سنٹروں  کی سہولیات اور کووڈ کیئر سینٹرز کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت دی۔

    این ایچ ایم سے کہا گیا کہ وہ کووڈ ہیلپ لائنز اور یوٹی ، ڈویژنل اور ضلع سطح کے ہنگامی رابطہ نمبروں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرے جس میں مدد کے لیے پیغامات اور مناسب اشتہارات کے ذریعے ٹیلی مشاورت شامل ہے، اس کے علاوہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا دونوں پر طبی ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے لوگوں کو آگاہ کیاجائے۔

    محکمہ سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ عام لوگوں میں بیداری کے لیے کووڈ کے سخت اصولوں  پر مقامی زبانوں میں بصری مواد تیار کرے۔ چیف سکریٹری نے جموں و کشمیر میں ٹیسٹنگ کی سہولیات کو تیز کرنے کی ہدایت دی انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں روزانہ 2 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کروائے جائیں جبکہ رابطے کا پتہ لگانے کا تناسب 1:15 پر برقرار رکھا جائے۔

    ٹاسک فورس کو مزید بتایا گیا کہ ۔۔۔۔ کے تحت تمام بنیادی ڈھانچے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور آئی سی یو بیڈز، آکسیجن سپورٹڈ بیڈز اور وینٹی لیٹرز تیاررکھے گئے ہیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت جموں و کشمیر میں 10 فیصد بیڈ زیر استعمال ہیں۔ ڈاکٹر مہتا نے محکمہ صحت پر مزید زور دیا کہ وہ نابالغ بچوں کے علاج کے ۔۔۔۔۔ کو عملائیں۔ اس کے علاوہ اس عمر کے زمرے کے لیے مناسب وینٹی لیٹرز اور متعلقہ مشینری سمیت بہترین علاج اور سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

    ادھر آج جموں و کشمیر میں ایک ہزار چھ سو پچانوے نئے کووڈ معاملات سامنے آئے ہیں ، جن میں کشمیر آٹھ سو تریاسی اور جموں ڈویژن سے آٹھ سو بارہ آئے ہیں۔ کشمیر میں سب سے زیادہ سرینگر ضلع تین سو بیس معاملات کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ بارہمولہ ضلع دوسو بچاس نئے معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

    ادھر جموں ڈویژن میں جموں ضلع چار سو اڑتیس نئے معاملات کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ کھٹوعہ تریانوے معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: