ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں ایئرفورس اسٹیشن حملہ کیلئے IED میں استعمال ہوا RDX اور نائٹریٹ، صرف جیش یا لشکر کا کام نہیں : فورینسک ایکسپرٹس

Jammu IAF Station Drone Attack: جموں میں ہوائی اڈہ احاطہ میں واقع ایئرفورس اسٹیشن میں 27 جون دیر رات ڈرون کا استعمل کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد گرائے گئے تھے ، جس میں دو جوان معمولی طور پر زخمی ہوگئے تھے ۔

  • Share this:
جموں ایئرفورس اسٹیشن حملہ کیلئے IED میں استعمال ہوا RDX اور نائٹریٹ، صرف جیش یا لشکر کا کام نہیں : فورینسک ایکسپرٹس
جموں ایئرفورس اسٹیشن حملہ کیلئے IED میں استعمال ہوا RDX اور نائٹریٹ، صرف جیش یا لشکر کا کام نہیں : فورینسک ایکسپرٹس (ANI Twitter/27 June 2021)

سری نگر : جموں کے ہائی سیکورٹی والے ہوائی اڈہ احاطہ میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے اسٹیشن پر ڈرون حملے میں استعمال آئی ای دی کو آر ڈی ایکس اور نائٹریٹ کے مرکب سے تیار کیا گیا تھا ۔ ڈرون حملے کی جانچ میں مصرف فوریسنک ایکسرپٹس نے پیر کو یہ جانکاری دی ۔ جانچ افسران نے پہلے ہی بتایا تھا کہ ڈرون کے ذریعہ گرائے گئے دھماکہ خیز مواد کو آر ڈی ایکس اور دیگر کیمیل کے مرکب کا استعمال کرکے بنایا گیا ہوسکتا ہے ۔


جانچ میں شامل افسران نے نیوز 18 کو بتایا کہ پہلا آئی ای ڈی جو دیر رات ایک بج کر 37 منٹ پر بلاسٹ ہوا ، اس میں 1.5 کلوگرام آر ڈی ایکس اور ایک نائٹریٹ کمپونڈ کا مرکب تھا جبکہ دوسرے آئی ای ڈی میں زیادہ تعداد میں بال بیئرنگ تھے ۔ ایک افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پہلا آئی ای ڈی اسٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کیلئے بنایا گیا تھا جبکہ دوسرے آئی ای ڈی کا مقصد جوانوں کی جان لینا تھا ۔


ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی کافی پیچیدہ اور انوکھے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ انہیں ایک آرڈیننس فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے ۔ ایک افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سازش یہی تھی کہ پہلا آئی ای ڈی ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچائے گا جبکہ دوسرا فضائی اہلکاروں کے جمع ہونے کے بعد انہیں نقصان پہنچائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا آئی ای ڈی بنانا صرف تنہا لشکر یا جیش جیسی تنظیموں کا کام نہیں ہوسکتا ۔


ڈوڈہ میں پراسرار دھماکہ، ایک پولیس اہلکار زخمی

ادھر جموں و کشمیر کے قصبہ ڈوڈہ میں پیر کو ہونے والے ایک پراسرار دھماکے میں پولیس کے ایک اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ڈوڈہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے قریب پیر کو سہ پہر کے وقت ایک پراسرار دھماکہ ہوا ، جس میں پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو علاج و معالجہ کے لئے ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا ، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن چلایا ہے ۔ نیز تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 05, 2021 06:17 PM IST