உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : کووڈ وبا سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا ایل جی منوج سنہا نے لیا جائزہ

    J&K News : کووڈ وبا سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا ایل جی منوج سنہا نے لیا جائزہ

    J&K News : کووڈ وبا سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا ایل جی منوج سنہا نے لیا جائزہ

    Jammu and Kashmir News : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا (Manoj Sinha) نے آج کووڈ ٹاسک فورس کے ارکان، ڈی سی اور ایس ایس پیز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) یونین ٹیریٹری میں کووڈ-19 (Covid-19) کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا (Manoj Sinha) نے آج کووڈ ٹاسک فورس کے ارکان، ڈی سی اور ایس ایس پیز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) یونین ٹیریٹری میں کووڈ-19 (Covid-19) کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ کو تیاریوں کو تیز کرنے اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کووڈ ہیلپ لائنز کی فعالیت کو یقینی بنانے اور مشترکہ ٹیموں کو ڈیوٹی پر تعینات رکھنے کے علاوہ کووڈ متاثرین کے لئے قائم کردہ وارڈ فوری طور پر فعال بنانے کی بھی افسران کو ہدایت دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے نوڈل افسران سے تلقین کی کہ وہ کووڈ کٹس اور ضرورت مند لوگوں کو دیگر سازوسامان فراہم کرنے کے لئے تال میل کو یقینی بنائیں ۔

    انہوں نے کہاکہ کووڈ کے معاملات میں بتدریج اضافے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہنے کی ضرورت ہے۔  لیفٹیننٹ گورنر نے جائزہ میٹنگ میں مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں فوری طور پر طبی امداد کے لئے پنچایت سطح پر موجودہ نظام کو فعال بنایا جانا چاہے۔ میٹنگ میں کووڈ ٹیسٹنگ کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں انجام دینے کیلئے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کی گئی، اس کے علاوہ ان علاقوں میں جہاں کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ جاتی ہے وہاں  مائیکرو کنٹینمنٹ زون اور ہاٹ سپاٹ کا اعلان کرنے اور عوامی مقامات پرلوگوں کی بھیڑ سے بچنے کیلئے بیداری مہم چلائے جانے کی ایل جی نے ہدایات جاری کیں۔

    ایل جی نے خبردار کیا کہ سی اے بی کے نفاذ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر آئی ای سی مہم چلانے پر بھی زور دیا تاکہ کووڈ کے اومیکرون ویریئنٹ کے خطرات سے لوگوں کو خبردار کیا جا سکے اور عوام کو کووڈ سے بچنے کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے افسران سےکہا کہ کل سے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے طبعی عملے، فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین کی بوسٹر خوراک دینا شروع کی جائے۔

    لیفٹیننٹ گورنر نے پولیس اہلکاروں، ہیلتھ ورکرز، سرکاری ملازمین پر بھی زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری وویک بھردواج نے کووڈ-19 کی صورتحال اور خطرے سے نمٹنے، ٹیسٹنگ کی صورتحال، کنٹیکٹ ٹریسنگ اور یوٹی بھر میں ویکسینیشن کے ضلع وار تجزیہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے میٹنگ میں جانکاری دی کہ 15-18 سال کی عمر کے گروپ کے لئے ویکسینیشن مہم پوری یوٹی میں جاری ہے۔

    انہوں نے  بتایا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے لئے دوسری خوراک کی 99 فیصد ویکسینیشن کئے جانے کے بعد جموں وکشمیر دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے۔ اس میٹنگ میں تمام اعلیٰ افسران موجود رہے۔ ادھر آج جموں ڈویژن میں مزید تین لوگوں کی کووڈ سے موت واقع ہوئی ہے۔ وہیں کووڈ کے چھ سو ستاسی نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں چار سو سینتیس جموں ڈویژن سے اور دوسو پچاس کشمیر ڈویژن سے سامنے آئے ہیں ۔ آج دوسرے روز بھی جموں ضلع دو سو بیانوے مثبت معاملات کے ساتھ سرفہرست رہا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: