ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر : برفباری کے درمیان 5 کلومیٹر پیدل چل کر مسلم پڑوسی کندھے پر لائے کشمیری پنڈت کی لاش

Kashmir News : برفباری کی وجہ سے ایمبولینس گاوں سے پانچ کلو میٹر پہلے ہی راستے میں پھنس گئی ۔ اس بات کی جانکاری جیسے ہی مسلم پڑوسیوں کو ہوئی تو وہ ایمبولینس تک پہنچے اور پیدل ہی کندھے پر لاش لے کر گاوں آئے ۔

  • Share this:
کشمیر : برفباری کے درمیان 5 کلومیٹر پیدل چل کر مسلم پڑوسی کندھے پر لائے کشمیری پنڈت کی لاش
کشمیر میں ان دنوں بھاری برفباری ہورہی ہے ۔ فائل فوٹو ۔ اے این آئی ۔

کہتے ہیں کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے ۔ جموں و کشمیر میں پیش آئے ایک واقعہ نے اس بات کو ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے ۔ دراصل جموں و کشمیر میں ان دنوں بھاری برفباری ہورہی ہے ۔ برفباری کے درمیان مسلم پڑوسی ایک کمشیری پنڈت کی لاش اپنے کندھے پر اٹھا کر لائے اور اس کی آخری رسومات میں بھی شامل ہوئے ۔


دراصل شوپیاں میں بھاری برفباری ہورہی ہے ۔ اس درمیان شوپیاں میں رہنے والے ایک کشمیری پنڈت کنبہ کے سن رسیدہ شخص کی اسپتال میں موت ہوگئی ۔ موت کے بعد لاش لے کر ایمبولینس جب گاوں آرہی تھی تبھی وہ برف میں پھنس گئی ۔ اس وقت کسی کو بھی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کریں ، ایسے غمگین وقت میں کشمیری پنڈت کے مسلم پڑوسی اپنے کندھے پر کشمیری پنڈت کی لاش اٹھا کر لے آئے ۔


بتادیں کہ 60 سال کے کشمیری پنڈت بھاسکر ناتھ کو کچھ دن پہلے طبیعت خراب ہونے بعد اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا تھا ۔ اسپتال میں علاج کے دوران بھاسکر کی موت ہوگئی ۔ بھاسکر پنڈت کی لاش ایمبولینس سے گاوں لائی جارہی تھی ، لیکن برفباری کی وجہ سے گاڑی گاوں سے پانچ کلو میٹر پہلے راستے میں ہی پھنس گئی ۔ اس بات کی جانکاری جیسے ہی مسلم پڑوسیوں کو ملی ، وہ گھر سے نکلے اور پیدل ہی ایمبولینس کی طرف چل پڑے ۔ پانچ کلو میٹر دور سے انہوں نے لاش کو اپنے کندھے پر رکھا اور پیدل ہی گاوں میں لے آئے ۔ اتنا ہی نہیں ، مسلم سماج کے لوگ بھاسکر ناتھ کی آخری روسومات میں بھی شامل ہوئے ۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شوپیاں میں اب کچھ ہی کشمیری پنڈت کنبے رہ گئے ہیں ۔ یہاں پر ہرکوئی ایک کبنہ کی طرح ہی رہ رہا ہے ۔ بھاسکر پنڈت کی موت سے پورے گاوں میں دکھ کا ماحول ہے ۔ ہم سب ایک ہی کنبہ کا حصہ ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 24, 2021 10:03 AM IST