ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : میٹل ڈیٹکٹر میں مشتبہ چیز کا اشارہ ملنے کے بعد سری نگر کے راولپورہ میں افراتفری ، ٹریفک متاثر

جموں کشمیر کے شہر سرینگر کے راولپورہ علاقہ میں آج صبح اس وقت افرا تفری مچ گئی جب فوج کی روڈ اوپننگ پارٹی کے میٹل ڈیٹکٹر نے مشتبہ شے کا اشارہ کیا۔ جس کے بعد ایسا لگ رہا تھا کہ شاید یہاں آئی ای ڈی نصب کر دی گئی ہے ۔ اس دوران سکورٹی فورسیز نے ٹریفک کو روک دیا اور بم ڈسپوزل ٹیم کو بلایا ۔ علاقہ میں تقریبا ایک گھنٹہ تک ایسےحالات بنے رہے ۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے سڑک سے پرانا لوہا نکالا جس کے بعد ٹریفک کو بحال کیا گیا ۔ بتادیں یہ راستہ سرینگر کے اولڈ ائیرفیلڈ کی طرف جاتا ہے اور اس راستہ پر ہر صبح فوج اور ایئرفورس کے قافلہ کا گزر ہوتا ہے ۔

  • Share this:

First published: Dec 29, 2019 03:02 PM IST