J&K : عمر عبداللہ کا الزام ، 'ستیہ پال ملک نے جس تھالی میں کھایا ، اسی میں چھید کیا'
J&K : عمر عبداللہ کا الزام ، 'ستیہ پال ملک نے جس تھالی میں کھایا ، اسی میں چھید کیا'
Jammu Kashmir, Omar Abdullah, Satya Pal Malik : نیشنل کانفرنس (National Conference) کے لیڈر عمر عبد اللہ (Omar Abdullah) نے پیر کو الزام لگایا کہ میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک (Satya Pal Malik) نے جس تھالی میں کھایا ، اسی میں چھید کیا ہے ۔
سری نگر : نیشنل کانفرنس (National Conference) کے لیڈر عمر عبد اللہ (Omar Abdullah) نے پیر کو الزام لگایا کہ میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک (Satya Pal Malik) نے جس تھالی میں کھایا ، اسی میں چھید کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ جموں و کشمیر (Jammu Kashmir) کے لوگ کو ان کی عدم اعتباریت کی تصدیق کرسکتے ہیں ۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی میڈیا میں آئی ان خبروں پر عمل کا اظہار کررہے تھے ، جن میں ملک نے دعوی کیا ہے کہ کسانوں کے آندولن کو لے کر ان کی وزیرا عظم نریندر مودی سے بحث ہوئی ہے ۔
عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ شخص جموں و کشمیر میں ان کی منشا کو پورا کرنے والا آدمی تھا ، اب انہوں نے جس تھالی میں کھایا ، اسی میں چھید کیا ۔ جموں و کشمیر کے لوگ ملک کی عدم اعتباریت کی تصدیق کرسکتے ہیں ۔
ملک 2019 میں جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کئے جانے سے پہلے وہاں کے آخری ایل جی تھے ۔ ملک نے ایک ویڈیو کلپ میں مبینہ طور پر کہا ہے کہ جب وہ کسانوں کے معاملہ پر وزیر اعظم مودی سے ملنے گئے تو پانچ منٹ کے اندر ہی ان کی وزیر اعظم مودی سے بحث ہوگئی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔