உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا بڑا بیان ، کہا : ان سے ڈرتی ہے مودی کی سرکار

    J&K News : پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا بڑا بیان ، کہا : ان سے ڈرتی ہے مودی کی سرکار

    J&K News : پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا بڑا بیان ، کہا : ان سے ڈرتی ہے مودی کی سرکار

    Jammu and Kashmir News : پی ڈی پی (PDP) کی صدر و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے کہا کہ ان سے مرکزی سرکار خوف کھاتی ہے۔ اپنے والد و پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی کے موقع پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی کی قیادت والی سرکار نے پی ڈی پی کو توڑ دیا ، لیکن اس کے باوجود بھی یہ سرکار ان سے ڈر رہی ہے، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کے حقوق کی بات کہی ہے۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: پی ڈی پی (PDP) کی صدر و جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے کہا کہ ان سے مرکزی سرکار خوف کھاتی ہے۔ اپنے والد و پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی کے موقع پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی کی قیادت والی سرکار نے پی ڈی پی کو توڑ دیا ، لیکن اس کے باوجود بھی یہ سرکار ان سے ڈر رہی ہے، کیونکہ انہوں نے ہمیشہ لوگوں کے حقوق کی بات کہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ ہمیشہ دفعہ 370 اور 35 اے جیسے مدعوں کو ابھار رہی ہے اور سرکار کے عوام کش پالیسیوں کی مخالفت کرتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ سرکار ان سے ڈر رہی ہے اور پی ڈی پی کی سرگرمیوں پر قدغن لگاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرکار کے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف لوگوں کو متحد ہوکر آواز اٹھانی ہوگی اور ہر چیز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے ۔ حالیہ کاروباری سمٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایسے سرکاری فیصلے جموں و کشمیر کے مفادات میں قطعی طور پر نہیں ہیں ، اس لئے جموں و کشمیر کے ہر طبقے کے لوگوں کو ایسی پالیسیوں کی مخالفت میں اٹھ کھڑا ہو کر آواز بلند کرنی ہوگی ۔

    فاتحہ خوانی سے قبل پولیس کی جانب سے پی ڈی پی کارکنوں کو روکے جانے کے خلاف محبوبہ مفتی نے اپنے حامیوں سمیت سڑک پر احتجاج کیا ۔ اس موقع پر محبوبہ مفتی نے پولیس کی جانب سے ان کے حامیوں کو فاتحہ خوانی کی مجلس میں شرکت کی اجازت نہ دینے کی کڑی نقطہ چینی کی ۔ جبکہ کارکنوں نے سڑک پر کافی دیر تک نعرہ بازی کی ۔ پولیس کے ساتھ کافی بحث کے بعد پی ڈی پی کارکنوں کو آگے جانے کی اجازت دے دی گئی اور کارکنوں نے مفتی محمد سعید کے مقبرے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    اس موقع پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی کی سرگرمیوں پر روک لگانا سرکار کی ایک پالیسی ہے ، جو کہ جمہوریت کی قدروں خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے حربوں سے پی ڈی پی کی عوامی مفادات کےلیے اٹھائ جا رہی آواز کو قطعی طور پر دبایا نہیں جاسکتا ہے۔

    محبوبہ مفتی نے اس موقع پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ و پارٹی کے بانی لیڈر کے مزار پر بجبہاڑہ میں حاضری دی اور ان کی قبر پر گلباری کی ۔ انہوں نے مرحوم کو ایک دور اندیش سیاسی شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے سینیر لیڈران عبدالرحمان، ویری، محمد سرتاج مدنی، سید نعیم اختر، ایڈوکیٹ شیخ جاوید اور آسیہ نقاش و دیگر لیڈران موجود تھے۔

    لیڈران نے مرحوم کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ سابق رکن پارلیمنٹ و پی ڈی پی لیڈر ڈاکٹر محبوب بیگ نے بھی مرحوم مفتی محمد سعید کو ایک عظیم سیاسی شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: