جموں کے سرحدی علاقوں میں آباد مہاجرین زیادہ تر 1947 میں پاکستان کے سیالکوٹ سے آئے تھے۔ تب سے یہ اسٹیٹ سبجیکٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے انتخابات میں ووٹ دینے کے حقدار نہیں تھے۔ ریکارڈ کے مطابق 4,400 خاندان پاکستان سے جموں کے سرحدی علاقوں میں منتقل ہوئے۔ زیادہ تر ہندو اور سکھ، وہ کٹھوعہ، سانبہ اور جموں اضلاع میں رہتے ہیں۔ وہ کشمیر پر مرکوز سیاسی جماعتوں اور لیڈروں پر گزشتہ 70 سالوں میں انہیں مکمل طور پر نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد انہیں شہریت کے حقوق دینے کے بعد نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے اب مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اور بڑاقدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام انہیں زمین کے حقوق دینے کے لیے ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر حکومت نے اس مسئلے پر بات چیت کی ہے جس کے بعد UT حکومت کے محکمہ محصولات نے مالکانہ حقوق کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار پر کام کرنے کے لیے ایک مشق شروع کی ہے جو مغربی پاکستانی مہاجرین اور کچھ دوسرے لوگوں کو نہیں دیے جا سکتے تھے۔ کیونکہ انہیں آئین کے آرٹیکل 370 کی وجہ سے پچھلی حکومتوں نے اسٹیٹ سبجیکٹ کے حقوق نہیں دیئے تھے۔
اسکولوں میں بچوں کے بھجن گانے پر اعتراض، بی جے پی پر جم کر بھڑکیں محبوبہ مفتیویسٹ پاک ریفیوجیز ایسوسی ایشن کے صدر لبا رام گاندھی نے کہا کہ ویسٹ پاک مہاجرین کو اراضی کے حقوق کی فراہمی واقعی ایک تاریخی قدم ہے جس سے یقیناً ان سب کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔محکمہ ریونیو ان تمام پناہ گزینوں کی جائیداد کا ریکارڈ مرتب کرے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت ریونیو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے تمام ضروری کارروائیاں مکمل ہوتے ہی کوئی فیصلہ لے گی۔ پناہ گزین انتہائی خوش ہیں اور انہیں جائیداد اور زمین کا مالک بنانے پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔ کچھ پناہ گزین نوجوان اب امید کرتے ہیں کہ شہریت اور زمین کے حقوق ملنے کے بعد انہیں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کے حقوق بشمول اسٹیٹ سبجیکٹ کے حقوق سے انکار کی وجہ سےوہ سرکاری ملازمتیں اور دیگر سہولیات حاصل نہیں کر سکے جن کے جموں و کشمیر کے باشندے حقدار تھے۔ ظاہر ہے مغربی پاکستانی پناہ گزینوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی ان کی جموں میں آباد کاری میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔