உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : سرینگر میں برفباری تیز، فضائی ٹرانسپورٹ متاثر، کشمیر یونیورسٹی میں امتحانات ملتوی

    J&K News : سرینگر میں برفباری تیز، فضائی ٹرانسپورٹ متاثر، کشمیر یونیورسٹی میں امتحانات ملتوی

    J&K News : سرینگر میں برفباری تیز، فضائی ٹرانسپورٹ متاثر، کشمیر یونیورسٹی میں امتحانات ملتوی

    Jammu and Kashmir News : کشمیر (Kashmir) کے اکثر علاقوں کے ساتھ ساتھ جمعہ کو سرینگر (Srinagar) میں بھی برفباری (Snowfall) شروع ہوگئی ۔ دوپہر کو شروع ہوئی برفباری شام آتے آتے تیز ہوتی گئی اور رات دیر تک مزید تیز ہوگئی ۔ ڈل جھیل کے کنارے کئی سیاح برفباری کا مزہ لیتے دکھائی دئے۔

    • Share this:
    سرینگر : کشمیر (Kashmir) کے اکثر علاقوں کے ساتھ ساتھ جمعہ کو سرینگر (Srinagar) میں بھی برفباری (Snowfall) شروع ہوگئی ۔ دوپہر کو شروع ہوئی برفباری شام آتے آتے تیز ہوتی گئی اور رات دیر تک مزید تیز ہوگئی ۔ ڈل جھیل کے کنارے کئی سیاح برفباری کا مزہ لیتے دکھائی دئے۔ سجیت نامی ایک سیاح نے کہا کہ وہ آج ہی دہلی سے سرینگر پہنچے ہیں اور آتے ہی برفباری دیکھ کر وہ بہت خوش ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ اُن کی فلائٹ ایک دن منسوخ ہوئی ، لیکن اب انھیں کوئی ملال نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے سنیچر کو مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ کے ایک پریس نوٹ کے مطابق انہوں نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ سنیچر یعنی 8 جنوری کو بھاری برفباری ہوگی اور بالائی علاقوں میں پسیاں آنے کا خطرہ ہے۔ ریڈ کلر وارننگ کا مطلب ہے کہ انتظامیہ کو الرٹ رہنا ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں آباد لوگوں کو برف کے تودوں کے مدنظر احتیاط سے گھروں سے باہر جانے کا مشورہ دیا ہے۔ جمعہ کو کافی حد تک پروازیں  بحال ہوگئیں ، لیکن 8 جنوری کو برفباری کی وجہ سے فضائی ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر رہنے کی بات کہی گئی ہے۔

    خراب موسم کی وجہ سے کشمیر یونیورسٹی نے سنیچر یعنی آٹھ جنوری کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئے ہیں ۔ سرینگر میں برفباری کے مدنظر شام کے وقت برف ہٹانے والی مشینیں مختلف علاقوں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں ۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ایک اعلٰی افسر کے مطابق کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام افراد کو متحرک کردیا گیا۔ سرینگر کے کچھ علاقوں میں شام کے وقت بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی اور رات کے اوقات میں بجلی کی ترسیل متاثر رہی۔

    وہیں کئی نشیبی علاقوں میں سڑکوں اور گلی کوچوں میں پانی جمع ہوگیا تھا۔ چلہ کلان میں کشمیر میں برفباری کافی اہم سمجھی جاتی ہے ، کیونکہ اس موسم میں سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے پہاڑوں ہر برف جم جاتی ہے اور پھر سال بھر اسی پانی استعمال کیا جاتا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: