ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : اب بدلہ لینے کی کوشش میں دہشت گرد ، ہندوستانی فوج کو نشانہ بنانے کی رچ رہے سازش

Jammu Kashmir: دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ اب کشمیر کے اہم کامیاب مہمات میں شامل زمینی کمانڈروں اور سیکورٹی فورسیز کے جوانوں کو نشانہ بناکر بدلہ لینے کی سازش رچی جارہی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : اب بدلہ لینے کی کوشش میں دہشت گرد ، ہندوستانی فوج کو نشانہ بنانے کی رچ رہے سازش
جموں و کشمیر : اب بدلہ لینے کی کوشش میں دہشت گرد ، ہندوستانی فوج کو نشانہ بنانے کی رچ رہے سازش (photo : Shutterstock)

سری نگر : جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے کیلئے ہندوستانی فوج مسلسل کام کررہی ہے ۔ خاص مہم کے تحت جو دہشت گرد اپنے گھر لوٹنا چاہتے ہیں ، فوج انہیں موقع دے رہی ہے ۔ حالانکہ دہشت گردوں کو یہ بات بالکل بھی پسند نہیں آرہی ہے ۔ اسی درمیان خبر ہے کہ دہشست گرد تنظیم لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کشمیر وادی میں زمین حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔ دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ اب کشمیر میں اہم کامیاب مہمات میں شامل زمینی کمانڈروں اور سیکورٹی فورسیز کے جوانوں کو نشانہ بناکر بدلہ لینے کی سازش رچی جارہی ہے ۔


ہندوستان فوج کے ایک افسر نے کہا کہ انٹرسیپشن اور لوکل گراونڈ انٹلی جنس کے توسط سے خفیہ جانکاری جمع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس طرح کا ان پٹ ملتے ہی کشمیر میں سیکورٹی فورسیز نے زمینی سطح کے کمانڈروں کو الرٹ کردیا ہے ۔ خاص کر ان کمانڈرس کو جو بڑے دہشت گردانہ آپریشن کو انجام دینے میں گزشتہ دنوں کامیاب ہوئے ہیں ۔


بتادیں کہ صرف ایک دن پہلے ہی جموں و کشمیر کے شوپیاں اور ترال میں سیکورٹی فورسیز کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ بتادیں کہ شوپیاں میں رات بھر چلے انکاونٹر میں سیکورٹی فورسیز نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا جبکہ ترال انکاونٹر میں دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق ترال انکاونٹر میں انصار غزوۃ الہند کا اہم دہشت گرد امتیاز شاہ مارا گیا ہے ، جو برہان وانی کا چچازاد بھائی تھا ۔


چار سیکورٹی فورسیز ہوئے زخمی

پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق شوپیاں انکاونٹر جمعرات کی شام کو شروع ہوا ، جس میں پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ۔ وہیں چار سیکورٹی فورسیز زخمی ہوگئے ہیں ۔ شروعاتی جانکاری میں تین دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ دو دہشت گرد مسجد میں چھپے ہوئے تھے اور وہاں سے مسلسل گولیا چلا رہے تھے ۔ حالانکہ پانچوں دہشت گرد انکاونٹر میں مارے جاچکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 09, 2021 07:07 PM IST