உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ جھڑپ میں جیش محمد کے تین ملی ٹنٹس ہلاک

    J&K News : پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز  کے ساتھ جھڑپ میں جیش محمد کے تین ملی ٹنٹس ہلاک ۔ فائل فوٹو ۔

    J&K News : پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ جھڑپ میں جیش محمد کے تین ملی ٹنٹس ہلاک ۔ فائل فوٹو ۔

    جموں کشمیر (Jammu and Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاونٹر میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے تین ملی ٹنٹس مارے گئے ہیں ، جن میں ایک پاکستانی ملی ٹینٹ (Pakistani Militant Killed in Pulwama) بھی شامل ہے ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں کشمیر (Jammu and Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاونٹر میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے تین ملی ٹنٹس مارے گئے ہیں ، جن میں ایک پاکستانی ملی ٹینٹ (Pakistani Militant Killed in Pulwama) بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے چندگام علاقے میں گزشتہ شب فوج کی 55راشٹریہ رائفلز اور جموں کشمیر پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف نے اس وقت محاصرہ کیا ، جب سیکورٹی فورسیز کو علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ۔ رات کے دوران سیکورٹی فورسیز نے ملی ٹینٹوں کو خود سپردگی کرنے کی پیش کش کی ، جس کو ملی ٹینٹوں نے ٹھکرا دی اور سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ شروع کردی ۔

    کافی دھیر تک جاری رہنے والے اس گولیوں کے تبادلے میں جیش محمد کے تین ملی ٹنٹس ہلاک ہوگئے ، جن میں پولیس کے مطابق ایک پاکستانی ملی ٹینٹ بھی شامل ہے ۔ مارے گئے ملی ٹینٹوں کے قبضے سے دو ایم فور ساختہ کی دو اور اے کے 47 رائفل کے علاوہ گولہ بارود بھی برآمد ہوا  ہے ۔ گولیوں کے تبادلے میں ایک رہائشی مکان بھی تباہ ہوگیا ہے ۔

    جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی وجے کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سیکورٹی فورسیز کے لیے بڑی کامیابی ہے اور مارے گئے ملی ٹینٹس جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سرگرم تھے ۔ انکاونٹر کے بعد حکام نے پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں ۔

    اس دوران چندگام علاقے کی طرف جانے والے سبھی راستوں کو پولیس نے سیل کردیا تھا اور علاقے میں کسی بھی ناخشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔ تاہم اس دوران حالات پر امن رہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: