உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : کولگام میں انکاونٹر میں دو ملی ٹینٹس ہلاک، پولیس نے آپریشن کو بتایا اہم کامیابی

    J&K News : کولگام میں انکاونٹر میں دو ملی ٹینٹس ہلاک، پولیس نے آپریشن کو بتایا اہم کامیابی

    J&K News : کولگام میں انکاونٹر میں دو ملی ٹینٹس ہلاک، پولیس نے آپریشن کو بتایا اہم کامیابی

    Jammu and Kashmir : اوکے کولگام میں آج صبح سیکورٹی فورسز کو علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ، جس کے بعد سیکورٹی فورسیز نے علاقے کا محاصرہ کیا اس دوران ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا ، جو کہ دوپہر تک جاری رہا ۔

    • Share this:
    کولگام :  اوکے کولگام میں آج صبح سیکورٹی فورسز کو علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ، جس کے بعد سیکورٹی فورسیز نے علاقے کا محاصرہ کیا اس دوران ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا ، جو کہ دوپہر تک جاری رہا ۔ جھڑپ میں ممنوعہ ملی ٹینٹ تنظیم  ٹی آر ایف سے وابستہ دو مقامی ملی ٹینٹس مارے گیے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے ۔

    آئی جی کشمیر وجے کمار نے اپنے ٹویٹ میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹینٹس کئی جرائم میں ملوث تھے ۔ مذکورہ آپریشن کولگام پولیس، فوج کی 9 آر آر ، 18 بٹالین سی آر پی ایف نے آپریشن کو انجام دیا ۔ گزشتہ دنوں بھی کولگام میں ایسے ہی ملیٹینسی مخالف آپریشن میں 3 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا تھا جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا تھا ۔

    اس حوالے سے 15 ویں کور کے لیفٹینٹ جنرل پانڈے اور آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ آپریشن کامیاب رہے اور اننت ناگ اور کولگام میں ایک ہی دن میں 6 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ۔ ضلع کولگام میں ملی ٹینسی مخالف آپریشنز میں گزشتہ کچھ ماہ سے تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے اور اس دوران کئی اعلیٰ کمانڈر اور ملی ٹینٹس ہلاک کئے گئے ہیں ۔

    پولیس اور سیکورسیکورٹی ایجنسیاں ان آپریشنز کو اہم قرار دے رہی ہیں ۔ تاہم ملی ٹینسی کا گراف مسلسل کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس درمیان سیکورٹی فورسیز کا کہنا ہے کہ سردی کے دنوں کے دوران پہاڑی علاقوں سے ملی ٹینٹ بستیوں کا رُخ کر رہے ہیں اور برف باری کے چلتے آپریشنز جاری ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: