உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : جموں سے دہلی کیلئے نائٹ فلائٹ سروس شروع ، لوگوں کو ملی بڑی راحت

    جموں و کشمیر : جموں سے دہلی کیلئے نائٹ فلائٹ سروس شروع ، لوگوں کو ملی بڑی راحت

    Jammu and Kashmir News : جموں سے دہلی جانے والی گو ایئر فلائٹ کی پہلی پرواز کا افتتاح جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو زمینی سطح پر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اس فلائٹ کو شروع کیا گیا ہے ۔

    • Share this:
    جموں : برسوں کے انتظار کے بعد جموں کے لوگوں کا انتظار بالآخر ختم ہوا۔  یہ لمحہ جموں کے لئے تاریخی بن گیا جب گو فرسٹ فلائٹ ۔۔۔۔  شام 8 بجے جموں ایئر پورٹ سے 80 مسافروں کے ساتھ دہلی روانہ ہوئی ۔ اس کے ساتھ ہی جموں ایئر پورٹ پر نائٹ فلائٹ سروس کا آغاز ہوگیا ۔ اس سے نہ صرف جموں ، بلکہ ماتا وشنو دیوی شرائن کے لئے آنے والے عقیدت مندوں کو بھی راحت ملے گی ۔ رات کو جموں پہنچنے کے بعد عقیدت مند رات کو ہی کٹرا پہنچ سکیں گے۔ وہ صبح کے وقت درشن کرنے کے بعد چوبیس گھنٹوں میں دہلی واپس آسکیں گے۔  اس کے علاوہ جموں اور دہلی کے درمیان سفر کرنے والے تاجروں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

    جموں سے دہلی جانے والی گو ایئر فلائٹ کی پہلی پرواز کا افتتاح جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو زمینی سطح پر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اس فلائٹ کو شروع کیا گیا ہے ۔ اس کے لئے حکومت ہند اور مختلف ایجنسیوں کی حمایت کا اعتراف کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ متعدد سہولت سے مسافروں کو راحت ملے گی اور اس کے نتیجے میں خطے کی معیشت پر طویل مدتی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

    جموں کے تاجر مُکیش شرما نے بتایا کہ نائٹ فلائٹ آپریشن کے آغاز سے ہوائی رابطے کو بڑھاوا دینے اور خطے میں سیاحت کے رجحان میں اضافے سے مقامی معیشت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔ اس سے جموں ڈویژن کے رہائشیوں کو قومی دارالحکومت اور اس سے آگے جانے کے لئے کافی حد تک سہولیات فراہم ہوں گی۔ ہم مرکزی سرکار اور جموں و کشمیر کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    دہلی کے ایک عقیدتمند پردیپ کمار کا کہنا ہے حکومت نے جو نائٹ فلائٹ سروس شروع کی ہے ، اس سے ہمیں کافی فائدہ ہوا۔ ہم رات کو دہلی سے جموں کے لئے نکلے اور ہم قریب 8:30 جموں پہنچے اور پھر جموں سے کٹرا کے لئے روانہ ہوگئے۔ ہم نے ماتا کے درشن کیے اور اب ہم رات کی فلائٹ سے واپس دہلی کے لئے روانہ ہوں گے ۔ یہ سروس شروع ہونے سے ہمارے دو دن بچ گئے۔ یہ فلائٹ جو شروع کی گئی ہے ، اس سے ہمارا کافی وقت بچ گیا ہے۔

    جموں کے شوون کمار کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں دہلی میں کچھ ہی گھنٹوں کا کام ہو تو ہمیں پورے دو دن دہلی میں گزارنے پڑتے تھے ، لیکن اس فلائٹ سے ہم اگر رات کو دہلی کے لئے روانہ ہوں گے تو صبح اپنا کام ختم کرکے دوپہر میں واپس جموں آسکتے ہیں ۔ یہ لوگوں کی کافی دیرینہ مانگ تھی ، جس کو آج حکومت نے پورا کیا۔ اگر کوئی میڈیکل ایمرجنسی ہو تو اُس وقت یہ فلائٹ کافی کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔

    میمبر آف پارلیمنٹ لوک سبھا جوگل کیشور شرما جنہوں نے اس فلائٹ میں دہلی سے جموں کا سفر کیا ، انہوں نے بتایا کہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہت پرانی مانگ تھی ، سرکار نے جموں کے لوگوں کی یہ مانگ پوری کی ، اس کے لئے ہم وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، جنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی یہ مانگ پوری کی ۔ آج جموں ایرپورٹ سے دہلی کے لئے نائٹ فلائٹ نے پرواز کیا اور دہلی ایرپورٹ سے جموں کے لئے اڑان بھری جس میں بیٹھ کے ہم دہلی سے جموں پہنچے ۔ جو شام 6 بجے کے قریب دہلی سے چل کر شام 7 بجے جموں پہنچی۔ اور اب یہ فلائٹ رات 8:40 بجے جموں ائیرپورٹ سے دہلی کے لئے روانہ ہو گی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: